بنگلہ دیش: فروری 2026 میں ہوگا عام انتخاب، الیکشن کمیشن نے کیا اعلان

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ صحیح تاریخ کے بارے میں انتخاب سے 2 ماہ قبل بتایا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن دفتر مختلف چیلنجز کے باوجود کم وقت کے اندر انتخاب کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد یونس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش میں عام انتخاب کا اعلان الیکشن کمیشن کے ذریعہ کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز بنگلہ دیشی چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصرالدین نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عام انتخاب فروری 2026 کے پہلے ہفتہ میں کرائے جائیں گے۔ یعنی فی الحال تاریخ سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ ضروری طے پا گیا ہے کہ انتخاب آئندہ سال فروری ماہ کے اوائل میں ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اس انتخاب کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کرانا ایک بڑا چیلنج ہے۔

چیف الیکشن کمشنر ناصرالدین کا کہنا ہے کہ پروگرام کے اعلان سے 2 مہینے قبل صحیح تاریخ کا انکشاف کیا جائے گا۔ سرکاری بنگلہ دیش سنگھ باد ادارہ نے شمال مغربی رنگ پور ضلع میں ایک تقریب کے دوران ناصرالدین کے حوالہ سے کہا کہ ’’لوگوں کا انتخابی نظام، الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل میں شامل ایڈمنسٹریٹو سسٹم پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔‘‘ حالانکہ ناصرالدین نے اس کے ساتھ یہ بھی جوڑا کہ ان کا دفتر اس ختم ہو چکے بھروسہ کو بحال کرنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے۔


چیف الیکشن کمشنر کا یہ تبصرہ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی طرف سے یہ اعلان کیے جانے کے 4 دن بعد آیا ہے کہ انتخاب آئندہ سال فروری میں ہوں گے۔ ناصرالدین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ووٹرس میں مایوسی بڑھ رہی ہے، کیونکہ گزشتہ سال کچھ سالوں میں لوگ ووٹنگ کے عمل سے منحرف ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں کے تئیں محتاط رہے گا، تب تک سبھی کارروائی میں اصولوں اور قوانین کا سختی سے عمل کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخاب کی صحیح تاریخ کی جانکاری انتخاب سے ٹھیک 2 ماہ قبل دی جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن دفتر مختلف چیلنجز کے باوجود کم وقت کے اندر انتخاب کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔