قومی خبریں

دنیا میں کورونا کا سنٹر بن گیا ہندوستان، یہ کووڈ لہر نہیں ’سنامی‘ ہے: راہل گاندھی

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کووڈ-19 وبا مکمل تباہی لا رہی ہے۔ یہ کورونا کی لہر نہیں ہے بلکہ سنامی ہے جو ہر چیز تباہ کر رہی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے لگاتار پھیلاؤ اور بے قابو ہو چکے حالات سے سبھی پریشان ہیں۔ روزانہ ریکارڈ معاملے سامنے آ رہے ہیں اور ہفتہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار نے ایک بار پھر سب کو دہشت میں ڈال دیا ہے۔ اسپتالوں میں آکسیجن اور ریاستوں میں ویکسین کی کمی کی خبریں پہلے ہی لوگوں کو خوف میں مبتلا کیے ہوئے ہے، اور لگاتار اموات نے مرکز کی مودی حکومت پر کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک پر چھائے کورونا بحران کے تعلق سے خبر رساں ادارہ ’پی ٹی آئی‘ سے خصوصی گفتگو کی جس میں کھل کر اپنی بات سامنے رکھی۔

Published: undefined

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ اس وقت ہندوستان پوری دنیا میں کورونا وائرس انفیکشن کا سنٹر ہے۔ پوری دنیا ہمارے ملک میں جو بھی دیکھ رہی ہے، اس سے پریشان ہو رہی ہے۔ ہندوستان میں پیدا اس ماحول کے لیے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انٹرویو کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ کووڈ-19 وبا مکمل تباہی لا رہی ہے۔ یہ کورونا کی لہر نہیں ہے بلکہ سنامی ہے جو ہر چیز تباہ کر رہی ہے۔ حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’کورونا کی حالت آؤٹ آف کنٹرول ہونے پر حکومت نے گیند کو ریاستوں کے پالے میں ڈال دی ہے۔ شہری سچ میں آتم نربھر (خودکفیل) ہو رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی قیمتوں کو لے کر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن محض مسئلہ کا حصہ ہے۔ ہندوستان کوئی بھی بڑا بحران برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ انٹرویو کے دوران راہل گاندھی نے کانگریس میں تنظیمی انتخابات کے تعلق سے بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس میں تنظیمی انتخابات وقت پر ہوں گے اور میں وہی کروں گا جو پارٹی چاہے گی۔ لیکن ابھی ہمارا دھیان وبا پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined