قومی خبریں

’بچوں کی تعلیم اور گھر والوں پر منفی اثر پڑ رہا‘، ایچ-1 بی ویزا میں تاخیر اور منسوخی پر ہندوستان کا اظہارِ فکر

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کو ایچ-1 بی ویزا کے بار بار نو تقرری سے متعلق کئی شکایتیں ملی ہیں۔ اس وجہ سے بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری طویل مدت سے بیرون ممالک میں پھنسے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایچ ون بی ویزا / علامتی تصویر</p></div>

ایچ ون بی ویزا / علامتی تصویر

 

بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی شہریوں سے جڑے معاملوں پر حکومت ہند نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ان کے مفادات کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔ ویزا مسائل، سیکورٹی سے جڑے معاملوں، بھگوڑے جرائم پیشوں کی واپسی اور بیرون ممالک میں ہندوستانی طلبا کی موت جیسے ایشوز پر وزارت خارجہ نے اپنا نظریہ آج واضح کیا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت کو ایچ-1 بی ویزا کے بار بار نو تقرر ہونے سے متعلق کئی شکایتیں ملی ہیں۔ اس وجہ سے بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری طویل مدت سے بیرون ممالک میں پھنسے ہیں، جس سے ان کے گھر والوں اور بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ویزا سے جڑے ایشوز کسی بھی ملک کی خود مختاری کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔ ہندوستان نے اپنی فکر امریکہ کے سامنے نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی دونوں جگہ اٹھائی ہے۔ امریکہ کے ساتھ لگاتار بات چیت کی جا رہی ہے تاکہ ہندوستانی شہریوں کو ہو رہی دقتوں کو کم کیا جا سکے۔

Published: undefined

ہندوستان نے امریکہ میں کام کرنے والے ہزاروں ہندوستانی پیشہ وروں سے جڑے ایچ-1 بی ویزا معاملے پر سنگین فکر ظاہر کی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی درخواست کنندگان کے پہلے سے طے ایچ-1 بی ویزا انٹرویو اچانک رد یا آگے کھسکا دیےگ ئے ہیں، جس سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ واری پریس بریفنگ میں یہ باتیں سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو کئی ہندوستانی شہریوں سے شکایتیں ملی ہیں۔ ان شکایتوں میں کہا گیا ہے کہ ویزا انٹرویو از سر نو مقرر کیے جانے سے وہ طویل مدت تک ہندوستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور امریکہ لوٹ کر اپنی ملازمت جوائن نہیں کر پا رہے ہیں۔

Published: undefined

وزارت کے مطابق دسمبر کے وسط میں جن ایچ-1 بی ویزا درخواست کنندگان کے انٹرویو طے تھے، انھیں اچانک کئی مہینوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ کچھ درخواست کنندگان کو ای میل کے ذریعہ بتایا گیا کہ ان کے انٹرویو اب اگلے سال مئی تک کے لیے بڑھا دیے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ سوشل میڈیا پروفائل اور آن لائن سرگرمیوں کی اضافی جانچ کے سبب لیا گیا ہے۔ اس تاخیر سے ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو معاشی، خاندانی و تعلیمی سطح پر سنگین پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined