فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان نے جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس خوفناک حملے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمنی میں ہندوستانی مشن زخمی ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے۔
Published: undefined
یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں 7 ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 3 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی مشن تمام زخمیوں سے رابطے میں ہے اور ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
Published: undefined
جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں کرسمس مارکیٹ میں ایک کار نے ہجوم پر چڑھا دی، ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ایک 50 سالہ سعودی عرب کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جو گاڑی چلا رہا تھا۔ ادھر سعودی عرب نے حادثے کی مذمت کی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے تاہم تفتیش میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ اس ہولناک واقعہ کے وقت پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بازار پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور شخص کو گرفتار کر لیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے اور سعودی عرب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined