تصویر آئی اے این ایس
نئی دہلی: انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے راہل گاندھی پر درج ایف آئی آر کی سخت مذمت کی ہے، جسے انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے آئینی امور اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اس معاملے کا اصل مقصد پارلیمنٹ میں ہوئی مبینہ دھکا مکی نہیں بلکہ امت شاہ کے بیان کو چھپانا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’امت شاہ کو ڈاکٹر امبیڈکر پر دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ یہ بیان کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے رہنما راجیو شکلا نے ایف آئی آر کو فرضی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یہ سب صرف سیاسی سازش ہے۔‘‘ پارٹی کی رہنما رنجیت رنجن نے الزام لگایا کہ بی جے پی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر امت شاہ معافی مانگ لیں تو کیا فرق پڑے گا؟ وہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی۔‘‘
Published: undefined
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی رہنما مہوا ماجی نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ عوام کے سامنے پیش کی جائے تاکہ حقیقت واضح ہو۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے بھی کہا کہ ایف آئی آر کا مقصد ڈاکٹر امبیڈکر پر دیے گئے امت شاہ کے بیان سے توجہ ہٹانا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بی جے پی کے ایم پی پرتاپ سارنگی نے راہل گاندھی پر پارلیمنٹ کے احاطے میں دھکا دینے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ اس کی وجہ سے انہیں چوٹ آئی لیکن راہل گاندھی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی رہنماؤں پر ہی الزام عائد کیا کہ وہ انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز