قومی خبریں

چھتیس گڑھ کانگریس رہنماؤں کی آج دہلی میں میٹنگ

کانگریس کی اس مہم کے تحت، چھتیس گڑھ کے تمام کانگریس مبصرین نے ضلع صدور کے تقرری کے بارے میں اپنی رپورٹس پارٹی قیادت کو سونپ دی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی میں آج  چھتیس گڑھ کانگریس کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں چھتیس گڑھ میں نئے ضلع صدور کے ناموں پر مہر لگنے کی توقع ہے۔ چھتیس گڑھ کانگریس کے ریاستی صدر دیپک بیج  کل  شام دہلی پہنچ گئے ہیں تاکہ اس میٹنگ میں شرکت کر سکیں۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی طرف سے جاری پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوششوں کے تحت، پارٹی سطح پرایک تیزمہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے حصے کے طور پر مختلف ریاستوں کے رہنماؤں کو ایک ایک کر کے دہلی بلایا جا رہا ہے تاکہ ضلع صدور کی تقرری کے سلسلے میں غور و خوض کیا جا سکے۔

Published: undefined

اسی سلسلے میں چھتیس گڑھ کے تمام سینئر رہنماؤں کو دہلی بلایا گیا ہے، جن میں ریاستی صدر دیپک بیج، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر چرنداس مہنت اور چھتیس گڑھ کانگریس کے کئی دیگر رہنما شامل ہیں۔

Published: undefined

مذکورہ مہم کے تحت، چھتیس گڑھ کے تمام کانگریس مبصرین نے  ضلع صدور کے تقرری کے بارے میں اپنی رپورٹس پارٹی قیادت کو سونپ دی ہیں۔ انہی رپورٹس کی بنیاد پر اور قیادت کی منظوری کے بعد نئے ضلع صدور کی تعیناتی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، چھتیس گڑھ کے کئی اضلاع میں ضلع صدور کو تبدیل کیا جائے گا اور نوجوان اور پارٹی کے تئیں وقف کارکنوں کو مواقع ملنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ میں ضلع صدور کے انتخاب کے لیے 17مبصرین کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ان مبصرین نے 8 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے درمیان ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، ضلع صدور کے انتخاب کے لیے درخواستیں جمع کیں، رہنماؤں سے ملاقات کی اور اپنی حتمی رپورٹ دہلی میں جمع کرائی۔ چھتیس گڑھ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد، ضلع صدور کی تقرری اکتوبر کے آخر تک مکمل کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined