قومی خبریں

اتر پردیش میں آپ منا سکتے ہیں نئے سال کا جشن، لیکن...

نئے سال کے موقع پر منایا جانے والا کوئی بھی پروگرام متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی کو مطلع کرنے کے بعد ہی منعقد کیے جائیں گے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اترپردیش کے میں 31 دسمبر کی رات اور یکم جنوری کو نئے سال کا جشن منانے کے لئے کورونا کے سلسلے میں جاری کیے گئے ضروری احکامات پر پوری طرح سے عمل لازمی ہوگا۔ کسی بھی قسم کے جشن کے لئے پولس سے اجازت لینی ہوگی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں 100 سے زیادہ لوگ شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Published: undefined

اترپردیش کے چیف سکریٹری آرکے تیواری نے سینئر پولیس افسران کو اپنے لکھے خط میں کہا کہ اپنے اضلاع میں پروگرام کے دوران کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔ کھلی جگہ پر انعقاد ہونے پر اہلیت کے 40 فیصدی افراد ہی اس میں شرکت کرسکیں گے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ نئے سال کے موقع پر منایا جانے والا کوئی بھی پروگرام متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی کو مطلع کرنے کے بعد ہی منعقد کیے جائیں گے۔ اجازت لیتے وقت ہی پروگرام کنوینر کا نام پتہ، موبائل نمبر حاصل کر کے اس کی فہرست سازی کرلی جائے اور ان سے پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کی ممکنہ تعداد بھی حاصل کرلی جائے۔

Published: undefined

پروگرام کنوینر کو پروگرام کے سلسلے میں کووڈ۔19 سے بچاؤ سے متعلق ہدایات سے اچھی طرح سے آگاہ کر دیا جائے۔ یہ بھی واضح کردیا جائے کہ پروگرام کے دوران کووڈ پروٹوکول اور گائیڈلائنس پر عمل درآمد کی ذمہ داری انہیں کی ہوگی۔ کسی بند مقام جیسے ہال یا کمرے میں پروگرام ہونے کی صورت میں متعینہ اہلیت کے مطابق 50 فیصدی لیکن ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد ہی رہ سکتے ہیں، اس کے علاوہ ماسک، جسمانی فاصلہ، تھرمل اسکریننگ، سینیٹائز اور ہینڈ واش کی دستیابی لازمی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined