قومی خبریں

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 579 افراد ہلاک، کل متاثرین کی تعداد 75.50 لاکھ

قومی راجدھانی دہلی میں جان لیوا وبا سے اب تک 6009 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ اب تک تین لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 7550273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 66399 مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی، جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔

Published: undefined

ایکٹیو کیسز 11256 سے گھٹ کر 772055 پر آگئے ہیں، تاہم صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں ایک دن کے اضافے کے بعد اس میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی اور اتوار کے روز اس کی تعداد 104 کے مقابلے میں 454 کم ہوکر 579 ہوگئی، جس کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 114610 ہو چکی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 88 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.23 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.52 فیصد ہے۔

Published: undefined

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 2294 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1.83 لاکھ رہ گئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 42115 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 11204 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 13.69 لاکھ ہوگئی۔

Published: undefined

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1383 مریضوں کی کمی کی سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1.09 لاکھ رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10478 ہوچکی ہے اور اب تک 6.45 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 628 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 36474 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6429 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 7.44 لاکھ سے مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 1524 مریض کم ہوئے، جس سے فعال کیسز کی تعداد 34866 رہ گئی جبکہ ریاست میں اب تک 6658 کورونا مریضوں کی موت اور 4.15 لاکھ سے زائد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 39121 اور 10642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

جب کہ ریاست میں اب تک 6.37 لاکھ سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 95299 ہوگئی ہے اور 1161 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 2.45 لاکھ ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں کورونا وائرس کے 20392 کیسز ہیں اور 1135 اموات ہوچکی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 2.46 لاکھ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں ایک بار 408 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی تعداد 23292 ہوگئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے اب تک 6009 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ اب تک تین لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 21098 فعال کیسزہیں اور 1275 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے دو لاکھ سے زائد افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 33927 فعال کیسز ہیں اور 6056 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 2.81 لاکھ سے زائد شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined