قومی خبریں

غیر ملکی ویکسین جلد ہندوستان لانے کے لئے اہم اقدام، خصوصی آزمائش کی شرط ختم

اب ایسی ویکسینز جنہیں دوسرے ممالک یا عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایمرجنسی طور پر استعمال کے لئے منظوری حاصل ہو چکی ہے، انہیں ہندودستان میں برِجنگ ٹرائلز سے نہیں گزرنا ہوگا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: فائزر اور موڈرنا جیسی غیر ملکی ویکسینز کو جلد از جلد ہندوستان میں لانے کی سمت میں ایک اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب ہندوستان کی ادویات کے حوالہ سے اصول بنانے والے ادارے نے ایسی ویکسینز کے لئے ہندوستان میں الگ سے آزمائش کرانے کی شرط کو ہٹا دیا۔ اب ایسے ٹیکے جہیں دوسرے ممالک میں یا عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایمرجنسی طور پر استعمال کے لئے منظوری حاصل ہو چکی ہے، انہیں ہندودستان میں برِجنگ ٹرائلز سے نہیں گزرنا ہوگا۔

Published: undefined

وزارت صحت کے ذرائع کے حوالہ سے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائزر اور موڈرنا کو ’نقصان کی صورت میں معاوضہ‘ دینے میں ہمیں دقت نہیں ہے، اگر دوسرے ممالک نے ایسا کیا ہے تو ہم بھی کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ اگر ان کمپنیوں نے ایمرجنسی استعمال کے لئے درخواست پیش کی تو انہیں منظوری فراہم کر دی جائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ چونکہ طلب بہت زیادہ ہے اس لئے حالت کے پیش نظر ان دونوں ویکسین کے ہندوستان آنے میں مزید وقت لگے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ فائزر اور موڈرنا ان غیر ملکی کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے حکومت سے ان کی ویکسین خراب ہو جانے کی صورت میں معاوضہ ادا کرنے کی شرط رکھی تھی۔ اگرچہ، حکومت نے تاحال کسی منفی اثر کے لئے نقصان کی تلافی کی ذمہ داری پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے، تاہم خصوصی آزمائش نہ کرانے کا مطالبہ قبول کر لیا ہے۔

Published: undefined

ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کے ایک مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کے لئے لانچنگ کے بعد یہاں پر خصوصی آزمائش (برجنگ ٹرائلز) کی شرط کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اب غیر ملکی ویکسین کو کسی دیگر ملک یا کسی صحت ادارے کی جانب سے منظوری حاصل ہے تو ہندوستان میں اس کی افادیت اور استحکام کے سلسلہ میں ٹیسٹنگ کرائے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ