قومی خبریں

اگر آج بھی ہم اقتدار کے پیچھے بھاگیں گے تو لعنت ہے ہم پر: عمر عبد اللہ

عمر عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناگالینڈ کا لیڈر بھی ملک کے آئین اور جھنڈے کو ماننے سے انکار کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ بات چیت کی جاتی ہے، اس کے برعکس ہمیں ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا عمر عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ "اگر ہم موجودہ سیاسی حالات میں بھی اقتدار کے پیچھے بھاگیں گے تو وہ ہمارے لئے لعنت ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات آپسی چھوٹی سیاسی لڑائیوں میں الجھے رہنے کے نہیں بلکہ ہمیں آج اپنے تشخص اور زمین کے لئے لڑائی لڑنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ کے اوائل میں ہم سب جماعتیں الگ الگ راستوں پر چل رہی تھیں لیکن آج ہم ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST

موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی کارکنوں سے اپنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ "آج سیٹیں گننے کا موقع نہیں ہے، آج کرسی اور قتدار کے لئے لڑائی لڑنے کی بات نہیں ہے۔ لعنت ہے ہم پر اگر آج کے حالات میں بھی ہم اقتدار کے پیچھے بھاگیں گے، تو لوگ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گے آج ہماری نظر سکریٹریٹ پر نہیں بلکہ اپنے تشخص کو بچانے پر ہونی چاہئے۔"

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST

عمر عبداللہ نے کہا کہ آج سبھی جماعتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "سال گذشتہ کے ماہ مارچ اپریل میں ہم سب پارٹیاں پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس الگ الگ راستوں پر چل رہی تھیں لیکن آج ہم مرکز کی سازش کے نتیجے میں ہم ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ آج لوگوں کی نظریں ہماری طرف ہیں کہ آیا ہم زمین اور تشخص کو کس طرح بچانے میں کامیاب ہوں گے۔

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST

موصوف نے کہا کہ دلی والوں نے ہمیں کمزور کرنے کے لئے کوئی حربہ نہیں چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ "دلی والوں نے ہمیں کمزور کرنے کے لئے کوئی حربہ نہیں چھوڑا، جو عقل آج ہمیں آئی ہے کاش پہلے آئی ہوتی تو شاید آج یہ نوبت نہیں آتی۔" انہوں نے کہا کہ مرکز کی ہمیں کمزور کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہی ہے کہ ہم آج بکھر گئے ہیں اور ان کی سازش کامیاب ہوئی ہے۔

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "ملک کی کئی ریاستوں میں اس سے بھی مضبوط قوانین ہیں جہاں ملک کا باشندہ زمین خرید نہیں سکتا ہے لیکن نہ جانے جموں و کشمیر کے لوگوں کا کیا قصور ہے کہ یہاں باہر کے لوگوں کو زمین خریدنے کی اندھا دھند اجازت دی گئی۔" عمر عبداللہ نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب ہم اپنے حقوق کے لئے آوز اٹھاتے ہیں تو ہمیں ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ"جو ہم سے سال 2019 میں چھین لیا گیا وہ کسی دوسرے ملک کے آئین میں نہیں بلکہ اسی ملک کے آئین میں درج تھا اور آئین کے تحت حقوق کے لئے آواز اٹھانا غیر قانونی نہیں ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ یہ قوانین نیشنل کانفرنس نے نہیں بلکہ مہاراجہ ہری سنگھ نے شروع کئے تھے جس کی مورتی کے سامنے جموں میں بی جے پی والوں نے پرسوں ہی ایک پروگرام کیا تھا۔

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST

موصوف نائب صدر نے کہا کہ ناگالینڈ کا لیڈر بھی ملک کے آئین اور جھنڈے کو ماننے سے انکار کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ بات چیت کی جاتی ہے اس کے برعکس ہمیں ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر ہمیں ملک کے خلاف بغاوت کرنی ہوتی تو سال 1947 میں ہمارا کارکن مقبول شیروانی قربانی نہیں دیتا، ہم نے تیس برسوں سے قربانیاں دی ہیں ہم کیسے مین اسٹریم چھوڑ سکتے ہیں۔"

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST

عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کے نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاج کو ناکام بنانے کے حوالے سے کہا کہ "گذشتہ روز اس پارٹی کو جموں میں احتجاج درج کرنے کی اجازت دی گئی لیکن آج انہیں یہاں احتجاج کرنے سے روک دیا گیا اور اس کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔"

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Oct 2020, 12:14 AM IST