راہل گاندھی نے ویڈیو شیئر کر بتایا کیسے ملے گی بہار کو خوشحالی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بہار میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس لیے وہ یقین دلاتے ہیں کہ عظیم اتحاد انہیں بہتر بہاردے گا۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار میں اپنے حالیہ انتخابی دوروں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور عظیم اتحاد ہی بہار میں خوشحالی لاسکتا ہے۔ راہل گاندھی نے مغربی چمپارن میں کل انتخابی جلسہ کو خطاب کیا تھا۔انہوں نے اپنے انتخابی دورے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہوں نے تجربہ کیا کہ بہار میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس لیے وہ یقین دلاتے ہیں کہ عظیم اتحاد انہیں بہتر بہاردے گا۔

راہل گاندھی نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’بہار کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اورعظیم اتحاد انہیں بہتر کل کے لیے یقین دہانی کراتا ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ’’بہارانتخابی مہم کے دوران میرے تجربات پر ایک فلم میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے۔اس فلم کا ایک چھوٹا پرومو یہاں شیئر کررہا ہوں۔آئیے، آپ بھی اس سفر کا حصہ بنیے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔