قومی خبریں

"احتیاطی تدابیر اپنائی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی"

ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ عبادت گاہیں کھولنے کے بارے میں 3 ہزار سے زائد مذہبی لیڈروں بشمول ائمہ مساجد کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ امیدوں پر کھرا اتریں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کی 16 تاریخ سے عبادت گاہیں کھلنے کے بعد اگر لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو لاک ڈاؤن دوبارہ عائد کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ سری نگر میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے کیسز کی تعداد ایکٹو کیسز سے دو گنی ہے۔

Published: 13 Aug 2020, 7:58 PM IST

شاہد اقبال چوہدری نے جمعرات کے روز یہاں یوم آزادی کی فل ڈریس ریہرسل تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'عبادت گاہیں کھولنے کے بارے میں زائد از تین ہزار مذہبی لیڈروں بشمول ائمہ مساجد کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ امیدوں پر کھرا اتریں گے اور انتظامیہ کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز پر عمل کیا جائے گا'۔ انہوں نے کہا کہ ایک مثبت بات یہ ہے کہ سری نگر میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایکٹو کیسز سے دوگنی ہے۔

Published: 13 Aug 2020, 7:58 PM IST

ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ ماہ رواں کی 16 تاریخ سے عبادت گاہیں کھل جانے کے ساتھ پچاس فیصد مارکیٹ کھولنے کی بھی متعلقین کے ساتھ بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو دوبارہ لاک ڈاؤن عائد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہم نے 13 جون سے لاک ڈاؤن ہٹایا تھا لیکن کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً دوبارہ لاک ڈاؤن عائد کرنا پڑا۔

Published: 13 Aug 2020, 7:58 PM IST

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں اب تک کورونا کے زائد از 26 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متوفین کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ وادی کشمیر میں کورونا کے متاثرین و متوفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ درج ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن عائد کیا گیا ہے۔

Published: 13 Aug 2020, 7:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Aug 2020, 7:58 PM IST