ایمبولنس نہیں ملنے پر ٹی ایم سی لیڈر نے کورونا کے مشتبہ مریض کو موٹر سائیکل سے اسپتال پہنچایا

کنبہ کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کے باوجود انہیں ایمبولینس نہیں مل رہی تھی۔ کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا۔ آخرکار ٹی ایم سی کے نوجوان لیڈر نے پی پی ای کٹ پہن کر اس مریض کو اسپتال پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

کولکاتا: جھاڑ گرام ضلع میں ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر ان دنوں سرخیوں میں ہیں، کورونا وائرس کے مشتبہ ایک مریض کو جب کوئی ایمبولنس اسپتال لے جانے کو تیار نہیں ہوئی تو ترنمول کانگریس کے لیڈر نے پی پی ای کٹ پہن کر اپنی موٹر سائیکل سے اس مریض کو اسپتال پہنچایا۔

گوپی پل پور گاؤں کے ذرائع کے مطابق ترنمو ل کانگریس یوا مورچہ کے لیڈر ستیکام پٹنائیک کو اپنی پارٹی کے کارکنوں سے پتہ چلا کہ ایک غیر مقیم مزدور جو کچھ دن پہلے ہی گاؤں واپس آیا ہے وہ گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلاہے اور ان میں کورونا وائرس کے علامات بھی ہیں۔ کنبہ کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کے باوجود انہیں ایمبولینس نہیں مل رہی تھی۔ کوئی بھی کورونا کے خوف سے، ان کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا۔ آخرکار ترنمو ل کانگریس کے نوجوان لیڈر نے پی پی ای کٹ پہن کر اس مریض کو اسپتال پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ستیکام پٹنائیک نے اپنے پاس سے پی پی ای کٹ خریدی اور اس مریض کواپنی موٹرسائیکل پر بیٹھاکر اسپتال پہنچایا۔ اسپتال گاؤں سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع تھا۔ ڈاکٹروں نے مریض کو دیکھا اور دوائی دینے کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ ڈاکٹروں نے اسے گھر میں تنہائی میں رہنے کو کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Aug 2020, 5:58 PM