قومی خبریں

اگر ’این ڈی اے‘ کے ساتھ بات نہیں بنی تو جنتا دل یو اتر پردیش میں تنہا الیکشن لڑے گا: اوپیندر کشواہا

جنتا دل یو لیڈر اوپیندر کشواہا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی وجہ سے این ڈی اے کے ساتھ اتحاد نہیں ہو پایا تو ان کی پارٹی یو پی میں تنہا انتخاب لڑے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سمستی پور: بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) پارلیمانی بورڈ کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں تال میل نہیں ہونے کی صورت میں ان کی پارٹی تنہا اپنے دم پر اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب لڑے گی۔ کشواہا نے بدھ کو یہاں جے ڈی یو ضلع دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں این ڈی اے کے ساتھ اتحاد ہو اس کے لئے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

Published: undefined

جے ڈی یو لیڈر نے واضح کیا کہ اگر کسی وجہ سے این ڈی اے کے ساتھ اتحاد نہیں ہو پایا تو ان کی پارٹی اتر پردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ایک بار پھر سے جے ڈی یو کو نمبر ون پارٹی بنایا جائے گا۔ تنظیم کی مضبوطی اور عام لوگوں سے سیدھے طور پر جڑنے کے لیے پارٹی کے ذریعہ ریاست گیر ”جن سنواد یاترا“ نکالی گئی ہے۔

Published: undefined

کشواہا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جے ڈی یو میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ہم سبھی متحد ہیں اور ایک ہو کر تنظیم کی مضبوطی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے باتوں کو عوام الناس تک پہنچانے کے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بہار ہی نہیں پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے اپنی بات کہہ چکے ہیں۔ اب وزیر اعظم اس سے متعلق جلد فیصلہ لیں۔

Published: undefined

اس موقع پر جے ڈی یو کی ضلع صدر اشو میگھ دیوی، جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری درگیش رائے، جے ڈی یو سنواد یاترا کے انچارج پرشانت کمار پنکج، جے ڈی یو کے سابق رکن اسمبلی ودیاساگر نشاد، سابق رکن اسمبلی راج کمار رائے اور جے ڈی یو انتہائی پسماندہ سیل کے ریاستی نائب صدر ونود چودھری نشاد موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined