جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

امریکہ اور فرانس کی ثالثی سے نومبر 2024 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہوئے جنگ بندی معاہدہ ہوا جس کے باوجود، اسرائیلی فوج لبنان پر حملے کرتی رہتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

لبنان کے ذرائع اور اسرائیلی فوج کے مطابق، جمعرات کی دوپہر جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک رکن مارا گیا۔لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر سرحدی گاؤں مجدل سیلم کے داخلی راستے پر ایک اسرائیلی ڈرون نے ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے تصدیق کی کہ حملے میں ایک شہری ہلاک ہوا۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے مقتول کی شناخت حزب اللہ کے رکن محمد علاء الدین کے طور پر کی۔اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جو علاقے میں فوجی بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے حزب اللہ کی کوششوں میں شامل تھا۔


این این اے نے اسرائیلی فضائی سرگرمیوں میں اضافے کی بھی اطلاع دی، جس میں آٹھ جنگی طیارے “بعلبک شہر کے اوپر بلند پرواز کرتے ہوئے جنوب مشرق کی جانب مشرقی پہاڑی سلسلے کی طرف بڑھے”جبکہ ایک ڈرون نے شام کے وقت سرحدی گاؤں کے قریب بم گرائے۔

امریکہ اور فرانس کی ثالثی سے نومبر 2024 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہوئے جنگ بندی معاہدے کے باوجود، اسرائیلی فوج کبھی کبھار لبنان پر حملے کرتی رہتی ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں کا مقصد حزب اللہ کے خطرات کو ختم کرنا ہے اور اس نے لبنانی سرحدی علاقے میں پانچ مقامات پر اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔