حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سعید آباد، سنگارینی کالونی میں کمسن لڑکی کی عصمت دری کے بعد قتل کے واقعہ کے نتیجہ میں مقامی افراد کے ذریعہ ہوئے شدید احتجاج نے علاقہ کو دہلا کر رکھ دیا تھا اور کشیدگی پھیل گئی تھی، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے میں بالاخر کامیابی حاصل کرلی۔
Published: undefined
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم راجو ضلع یادادری بھونگیر میں چھپا ہوا تھا۔ سٹی پولیس کی خصوصی ٹیم نے اسے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کیا۔ اس وحشیانہ واقعہ کے بعد برہم مقامی افراد نے لڑکی سے جنسی زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم راجو کو ان کے حوالے کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چمپا پیٹ روڈ پر بڑے پیمانہ پر دھرنا دیا تھا جس کے سبب اس علاقہ میں شدید کشیدگی پھیل گئی تھی۔ اس واقعہ پر متاثرہ کے افراد خانہ اور مقامی لوگوں نے پولیس پر بھی برہمی ظاہر کی تھی۔
Published: undefined
احتجاج کے نتیجہ میں چمپا پیٹ سے ساگر روڈ تک سڑک پر تقریباً 7 گھنٹے ٹریفک جام رہا تھا۔ حیدرآباد کے ضلع کلکٹر شرمن اور ڈی سی سی رمیش ریڈی نے مظاہرین سے بات کرتے ہوئے ان کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تھی۔ کلکٹر نے یقین دلایا تھا کہ لڑکی کے خاندان کا خیال حکومت کی جانب سے رکھا جائے گا اور ڈبل بیڈروم کے مکان کے ساتھ ساتھ خاندان کے کسی ایک فرد کو ملازمت دی جائے گی۔ اس واقعہ پر متاثرہ خاندان کو فوری طور پر 50 ہزار روپے کی امداد دی گئی۔ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کی عصمت دری کی گئی اور پھر اس کا قتل کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined