قومی خبریں

شدید برف باری کی زد میں ملک کی پہاڑی ریاستیں، سینکڑوں سڑکیں بند، انتظامیہ حالات کو معمول پر لانے میں مصروف

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی ریاستوں میں برف باری کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ عام لوگوں اور خاص طور پر سیاحوں کو آنے والے دنوں کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p> برف باری فائل فوٹو/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برف باری فائل فوٹو/ تصویر آئی اے این ایس

 

ملک کی پہاڑی ریاستوں میں ان دنوں جم کر برف باری ہو رہی ہے۔ برف باری کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہر جگہ سیاح موجود ہیں۔ کئی جگہوں پر ہوٹل بھرے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طویل جام نے لوگوں کا برا حال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسہ مزید جاری رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ آنے والے دنوں کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقریباً 3 ماہ کی خشک سالی کے بعد یہ سیزن کی پہلی برف باری ہے۔

Published: undefined

ملک کے مختلف علاقوں میں اچانک ہوئی برف باری اور بارش کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں سردی اچانک بڑھ گئی ہے۔ ہماچل پردیش میں برف باری کی وجہ سے 2 قومی شاہراہوں سمیت 680 سے زائد سڑکیں بند ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 292 اسپیتی کی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چمبا میں 132، منڈی میں 126، کُلو میں 79، سرمور میں 29، کنور میں 20، کانگڑا میں 4، اونا میں 2 اور سولن کی ایک سڑک شامل ہیں۔ انتظامیہ کی کوشش سے کچھ شاہروں کو کھول دیا گیا ہے، لیکن تمام شاہراہوں کو مکمل طور سے بحال کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

Published: undefined

منالی میں برف باری کی وجہ سے سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا ہے، انتظامیہ ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے بچیں اور مقامی انتظامیہ کے ذریعہ جاری ہدایات پر عمل کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو 8 گھنٹہ سے بھی زیادہ تک لوگ جام میں ہی پھنسے رہے۔ شملہ سے 10 کلومیٹر ڈھلی سے آگے ٹریفک روک دیا گیا تھا، کیونکہ ہندوستان-تبت روڈ کا ایک بڑا حصہ برف کی موٹی چادر سے ڈھکا ہوا تھا۔

Published: undefined

 دوسری جانب کشمیر میں بھی برف باری کے بعد قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ جموں-سری نگر قومی شاہراہ (این ایچ 44) مسلسل دوسرے روز بھی تمام گاڑیوں کے لیے بند رہا، کیونکہ مرمت کا کام جاری ہے۔ سینکڑوں گاڑیاں اودھم پور کے جکھانی میں پھنسی ہوئی ہیں، ٹریفک پولیس نے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی آمد و رفت روک دی ہے۔ گلمرگ اور بانی جیسی جگہوں پر برف کی موٹی چادر جمع ہو چکی ہے۔ یہاں بھی بڑی تعداد میں سیاح پہنچے ہوئے ہیں۔ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 12 اور سری نگر میں منفی 1.4 ڈگری درج کیا گیا۔ کئی سیاح اس برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ فوج اور انتظامیہ نے پھنسے ہوئے مسافروں کو بحفاظت نکال کر طعام و قیام کا انتظام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ میں بھی اس سیزن کی پہلی برف باری سے سیاحتی سرگرمیوں اور مقامی کاروبار کو کافی فروغ مل رہا ہے۔ مسوری سمیت برف سے ڈھکے اونچے علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، ہوٹل مکمل طور پر بک ہیں اور ٹور آپریٹرز کا کاروبار بھی بہت اچھا چل رہا ہے۔ برف باری کے بعد مقامی دکاندار کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سیزن کی یہ پہلی برف باری ہے۔ اب تک سیزن ٹھیک ٹھاک ہی رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined