ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر برف باری، کئی راستے ہوئے بند، سڑکوں سے برف ہٹانے کا عمل شروع

لاہولی کے اونچائی والے دیہی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی ہے۔ موسم کے کروٹ بدلنے سے لاہول اسپیتی سمیت منالی میں ٹھنڈ بہت بڑھ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p> برف باری فائل فوٹو/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برف باری فائل فوٹو/ تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

موسم گرما کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر دن بہ دن بھیڑ بڑھ رہی ہے۔ اس درمیان سیاحوں کی پسند تصور کیے جانے والے روہتانگ درے سمیت شنکولا، بارالاچا و کنجم میں آج برف باری ہوئی جس نے سڑکوں پر برف کی چادر بچھا دی۔ جمعہ کی صبح سے ہی منالی اور لاہول میں بادل چھا گئے تھے۔ منالی میں تو بارش دیکھنے کو ملی، لیکن پہاڑیوں میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہولی کے اونچائی والے دیہی علاقوں سے بھی برف باری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موسم کے کروٹ بدلنے سے لاہول اسپیتی سمیت منالی میں ٹھنڈ بہت بڑھ گئی ہے۔ لاہول وادی کے کوکسر، سسو، گوندلا، کھنگسر، دارچا، چھیکا، راریک، یوچے، نین گاہر، گواڑی، چوکھنگ سمیت مایڑ وادی میں برف کے پھاہے گرنے کی اطلاع ہے۔ اس وجہ سے کئی مقامات پر سڑک برف سے چھپ گئے جہاں برف کو ہٹانے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ جمعہ کو جنسکار سے منالی کی طرف گاڑیاں جاتی نظر آئیں، لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر ٹھہرنا پڑا۔


بتایا جا رہا ہے کہ برف باری سبھی دروں میں ہوا، لیکن شنکولا درے میں گاڑیوں کی آمد و رفت میں زیادہ رخنہ پیدا نہیں ہوا۔ بی آر او روہتانگ سمیت بارالاچا و کنجم درے کی سڑک کو آمد و رفت کے لائق بنانے کی کوشش چل رہی ہیں۔ دارچا چیک پوسٹ انچارج میگھ سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کو دروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی برف ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ شنکولا درے میں گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھیک رہی۔ دیپک تال کی طرف سیاحوں کے لیے مناسب راستہ رہا اور 100 سے زیادہ سیاحوں کی گاڑیاں دیپک تال پہنچیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔