قومی خبریں

پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں ’اے بی وی پی‘ کا صفایا، این ایس یو آئی نے کاشی ودیاپیٹھ اسٹوڈنٹس یونین الیکشن میں لہرایا پرچم

مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ اسٹوڈنٹس یونین الیکشن میں اے بی وی پی کی شکست فاش ہوئی ہے۔ این ایس یو آئی پینل نے تاریخی جیت درج کرتے ہوئے نائب صدر اور جنرل سکریٹری سمیت 6 فیکلٹی عہدوں پر قبضہ کیا ہے۔

فتح پر جشن مناتے کانگریس طلبا
فتح پر جشن مناتے کانگریس طلبا تصویر سوشل میڈیا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ واقع مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ کے اسٹوڈنٹس یونین الیکشن میں آر ایس ایس کی طلبا تنظیم ’اے بی وی پی‘ کا صفایا ہو گیا ہے۔ کاشی ودیاپیٹھ طلبا یونین کے الیکشن میں اے بی وی پی کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے این ایس یو آئی پینل نے تاریخی جیت درج کی ہے۔ این ایس یو آئی نے نائب صدر، جنرل سکریٹری سمیت 8 میں سے 6 فیکلٹی عہدوں پر قبضہ کیا ہے۔ صدر عہدہ پر سماجوادی پارٹی امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

گزشتہ منگل کو اختتام پذیر مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کے نتائج کا آج اعلان ہوا۔ اس تاریخی جیت کی جانکاری دیتے ہوئے این ایس یو آئی نے بتایا کہ نائب صدر عہدہ پر این ایس یو آئی امیدوار سندیپ پال کو 1269 ووٹوں سے کامیابی ملی، جب کہ جنرل سکریٹری عہدہ پر پرفل پانڈے 801 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

Published: undefined

اسٹوڈنٹس یونین الیکشن میں شاندار کارکردگی کے بعد این ایس یو آئی شمالی اتر پردیش کے انچارج اویناش یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں این ایس یو آئی کی بڑی جیت طلبا کے اندر روزگار اور تعلیم کی خراب صورت حال پر ناراضگی کی علامت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ طلبا نے اے بی وی پی کی غنڈہ گردی کو مسترد کرتے ہوئے این ایس یو آئی کا ساتھ دیا ہے۔ ہم ان کی آواز کو مزید مضبوط کریں گے اور آنے والے انتخابات میں سبھی عہدوں پر جیت درج کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined