سڑک حادثہ / یو این آئی
مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے تھاندلا-میگھ نگر کے درمیان سنجیلی ریلوے پھاٹک کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ منگل-بدھ کی درمیانی رات (قریب 2 بجے) زیر تعمیر اوور بریج کے پاس موڑ پر ٹرالے نے کار کو کچل دیا۔ مرنے والوں میں 8 لوگ تھاندلا کے قریب شیو گڑھ مہودا کے باشندے بتائے جا رہے ہیں وہیں ایک دیگر مہلوک شیو گڑھ کے پاس کے گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق تھاندلا علاقے کے گاؤں شیو گڑھ مہوڑا کے 9 اور دیوی گڑھ کے 2 لوگ کلیان پورہ کے پاس مانپورہ گاؤں میں شادی کی تقریب میں شامل ہونے گئے ہوئے تھے۔ سبھی لوگ ایکو گاڑی سے جب واپس لوٹ رہے تھے تبھی سجیلی پھاٹک کے قریب سامنے سے اچانک ٹینکر گاڑی آ گئی۔ ٹینکر نے مسافر سے بھرے ایکو گاڑی کو بُری طرح سے روند دیا، جس سے موقع پر ہی 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
ٹرالے کی زد میں آنے سے ایکو گاڑی بُری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گئی۔ ایسے میں لاشوں کو باہر نکالنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی پدم ولوچن شکل بھی موقع پر پہنچے۔ انہوں نے تھاندلا اور میگھ نگر تھانہ انچارج کو ضروری ہدایتیں دیں۔
Published: undefined
حادثے میں مرنے والوں میں مکیش (40)، اکلی (35)، ونود (16)، پائل (12)، مڈی بائی (38)، وجئے (14)، کانتا (14)، راگنی (9) اور شبلی بائی (35) شامل ہیں۔ وہیں پائل (19) اور آشو (5) حادثے میں بُری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ پائل کو داہود ریفر کیا گیا ہے جبکہ آشو کا علاج سول اسپتال تھاندلا میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined