قومی خبریں

ملک میں مسلمانوں کے گھر اور روزگار برباد کئے جا رہے ہیں: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’ہمارا ملک سب سے بڑا سیکولر ملک ہے لیکن اس میں مسلم اقلیتی فرقے کے لوگوں کے گھروں اور روز گار کو برباد کیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعظم کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں‘۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلم اقلیتی فرقے کے گھروں اور روزگار کو برباد کیا جا رہا ہے، جبکہ ہمارے وزیر اعظم کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں مسلمان سہمے ہوئے ہیں اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کا بھی بھیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کی بجلی سے ملک بھر کے کارخانے اور گھر چلتے ہیں لیکن خود ہم ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی اندھیرے میں ہیں۔ موصوف وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’ہمارا ملک سب سے بڑا سیکولر ملک ہے لیکن اس میں مسلم اقلیتی فرقے کے لوگوں کے گھروں اور روز گار کو برباد کیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعظم کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کروڑوں مسلمان سہمے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم کے گھر کے باہر جہانگیر پوری میں تنازعہ چل رہا ہے اور عدالت عظمیٰ کے حکمنامے کی بھی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے‘۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کے مستقل کا بھیڑا غرق کر دیا گیا اور ان پر اب پی ایس اے کے بجائے یو اے پی اے لگا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے روزگار اور کاروبار باہر کے لوگوں کو دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کی بجلی سے پورے ملک کے کارخانے اور گھر چلتے ہیں لیکن ہم خود ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی اندھیرے میں ہیں۔

Published: undefined

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کا روزگار باہر کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے اور یہاں بے روزگاری کا گراف بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جموں وکشمیر پس رہا ہے اور واجپائی جی کا بات چیت کا طریقہ کار کہیں نظر نہیں آ رہا ہے‘۔ موصوفہ نے کہا کہ جموں میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے پروجیکٹس کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر میں نئی سیاسی جماعتوں کے معرض ووجود میں آنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھا ہے کہ نئی پارٹیاں بن جاتی ہیں لیکن مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو بلڈوز کیا جا رہا ہے اور یہاں سیاسی عمل مفلوج ہو کر رہ گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے سیکورٹی کے نام پر کہیں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم کے اس دورے سے کوئی امید وابستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیمپ ڈیوٹی کو پچاس فیصد کم کر دیا گیا ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو تل دھرنے کے لئے بھی زمین نہ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کا نوجوان روزگار کے لئے سڑکوں پر آتا ہے لیکن کشمیر کا نوجوان باہر نہیں نکل سکتا ہے کہ کہیں یو اے پی اے نہ لگ جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined