قومی خبریں

کورونا وائرس کا اثر: کوہِ ہمالیہ کا پنجاب سے نظارہ!

فضائی آلودگی کی وجہ سے برسوں سے ہندوستان میں کوہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں قرب جوار کے مکینوں سے چھپی ہوئی تھیں مگر حالیہ ہفتوں کے دوران یہ دوبارہ نظر آنے لگی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کا ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ فضائی آلودگی میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے برسوں سے ہندوستان میں کوہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں قرب جوار کے مکینوں سے چھپی ہوئی تھیں مگر حالیہ ہفتوں کے دوران یہ دوبارہ نظر آنے لگی ہیں اور بار ایک پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

Published: undefined

ہمالیہ سلسلے میں پنجاب کے شہر جالندھر سے 200 کلو میٹر دور ماؤنٹ ایورسٹ واقع ہے مگر لوگ گذشتہ 30 برسوں سے کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں کے نظاروں سے محروم تھے۔ حالیہ عرصے میں ملک میں ہونے والک ڈاؤن اور فضائی آلودگی میں کمی نے ہمالیہ کے قابل دید مناظر ایک بار پھر نمایاں کر دیے ہیں۔

Published: undefined

لوگ کوہ ہمالیہ کےنظاروں سے بہت متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کر رہے ہیں۔ دراصل اس سے قبل ہمالیہ کا براہ راست نظارہ ممکن نہیں تھا اور لوگ صرف انٹرنیٹ پر ہی اس کی تصاویر دیکھ پاتے تھے۔

Published: undefined

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر سے پہلی بار کوہ ہمالیہ کا نظارہ کیا۔ آج تک کوہ ہمالیہ کی یہ خوبصورتی فضائی آلودگی کی وجہ سے آنکھوں سے اوجھل رہی اور ہم لوگ صرف تصاویر اور ویڈیوز ہی میں ان مقامات کو دیکھ پاتے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد حکومت نے 21 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لاک ڈاؤں کے نتیجے میں سڑکوں پر گاڑیاں چلنا بند ہوگئی ہیں۔ فضائی خدمات تعطل کا شکار ہے اور دھواں چھوڑنے والے کارخانے بھی بند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آلودگی سے ملک میں فضائی آلودگی میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined