قومی خبریں

ہیومن ٹرافکنگ معاملے میں دلیر مہندی کو ہائی کورٹ سے ملی بڑی راحت، ذیلی عدالت کی سزا پر روک کا فیصلہ

معاملہ 2003 میں پٹیالہ میں درج کیا گیا تھا، دلیر مہندی اور دیگر پر الزام تھا کہ انھوں نے لوگوں کو بیرون ممالک لے جانے کے بہانے ایک کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

دلیر مہندی، تصویر آئی اے این ایس
دلیر مہندی، تصویر آئی اے این ایس 

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے مشہور گلوکار دلیر مہندی کو راحت دیتے ہوئے جمعرات کو پٹیالہ کی ایک عدالت کے اس فیصلے پر روک لگا دی ہے جس نے 2003 میں ہیومن ٹریفکنگ معاملے میں انھیں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ دلیر مہندی ابھی پٹیالہ کی سنٹرل جیل میں بند ہیں۔

Published: undefined

غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ممالک لے جانے کے الزام میں دلیر مہندی کو اسی سال 14 جولائی کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ وہ اپنے بینڈ کے رکن کی شکل میں کام کر رہے تھے۔ پولیس نے گلوکار دلیر مہندی، ان کے بھائی شمشیر سنگھ (جن کا اکتوبر 2017 میں انتقال ہو گیا تھا) اور دو دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

Published: undefined

دلیر مہندی اور دیگر پر الزام لگا تھا کہ انھوں نے لوگوں کو بیرون ممالک لے جانے کے بہانے ایک کروڑ روپے وصول کیے تھے۔ شکایت دہندہ بخشش سنگھ نے الزام لگایا کہ معاہدہ طے نہیں ہوا اور ملزمین نے پیسے بھی واپس نہیں کیے۔ معاملہ 2003 میں پٹیالہ میں درج کیا گیا تھا۔ دلیر مہندی کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا، لیکن کچھ دنوں بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس معاملے میں دلیر مہندی کی گرفتاری پٹیالہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں 2003 میں کی گئی تھی جو انتہائی متنازعہ رہی تھی۔ ایسا اس لیے کیونکہ پوچھ تاچھ کے دوران کچھ جونیئر پولیس افسران نے انھیں کپڑے اتارنے کے لیے کہا تھا۔ ضمانت پر رِہا ہونے سے پہلے انھوں نے کچھ دن جیل کے اندر گزارے۔ سال 2003 میں خود سپردگی کے دوران ان کے چھوٹے بھائی گلوکار میکا سنگھ ان کے ساتھ تھے۔ بھیڑ نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined