قومی خبریں

پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی دو کروڑ روپے کی ہیروئن، بین الاقوامی سرحد کے قریب ضبط

پاکستانی ڈرون کے ذریعہ ہندوستانی حدود میں  ہیروئن گرائی گئی تھی اور برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک زرد رنگ کے پیکٹ سے 500 گرام ہیروئن برآمد کر لی، جو پاکستانی ڈرون کے ذریعہ ہندوستانی حدود میں گرائی گئی تھی۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ ہیرا نگر سیکٹر میں مشتبہ ڈرون کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فوری طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ ہیروئن برآمد ہوئی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی اور نگرانی کا عمل جاری تھا۔

Published: undefined

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب صرف چار دن قبل، 26 جولائی کو سانبہ ضلع کے چلیاری سرحدی گاؤں میں بھی پولیس نے پاکستانی ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے آدھا کلو ہیروئن کا پیکٹ برآمد کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ واقعات سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ میں پاکستانی ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی عکاسی کرتے ہیں، جن کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے نگرانی سخت کر دی ہے۔

Published: undefined

بی ایس ایف نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت یا مشکوک اشیاء کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں، تاکہ منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے نیٹ ورک کو بروقت روکا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined