حادثے کی تصویر @ANI
اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع میں جمعرات کی صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب گنگ نانی کے پاس پیش آیا۔ اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 2 دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔ زخمیوں علاج اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
گڑھوال کے ڈویژنل کمشنر ونئے شنکر پانڈے نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فوج، پولیس، آفات انتظامیہ ٹیم، ایمبولنس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ وہیں موقع پر لوگوں کی کافی بھیڑ بھی موجود رہی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر چار دھام یاترا کے دوران عقیدت مندوں کو گنگوتری لے جا رہا تھا۔ لیکن گنگ نانی کے آگے ناگ مندر علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور راحت ٹیمیں حرکت میں آ گئیں اور جائے وقوع کی طرف آفات انتظامیہ کی کیو آر ٹی ٹیم، 108 ایمبولنس، تحصیل دار بھٹواڑی، بی ڈی او بھٹواڑی اور محکمہ محصولات کی ٹیم کو روانہ کیا گیا۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر پرائیویٹ ایئر لائنس کا تھا۔ حادثے کے لیے خراب موسم کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ حالانکہ ابھی صحیح وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی سوال ہے کہ اگر موسم خراب تھا تو کن حالات میں ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری تھی۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ انتظامیہ کی ٹیم کے ذریعہ راحت اور بچاؤ کام کیا گیا۔
Published: undefined
ہیلی کاپٹر حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کے لیے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر کاشی کے گنگ نانی کے قریب ہیلی کاپٹر دھماکہ میں کچھ لوگوں کی موت ہو جانے کی انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے۔ راحت اور بچاؤ کام کے لیے ایس ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں فوری جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined