علامتی تصویر، آئی اے این ایس
اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں اتوار کی صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ گپت کاشی سے کیدار ناتھ دھام کے لیے اُڑان بھرنے والا آرین ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گوری کنڈ-سون پریاگ کے جنگلوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع کے لیے روانہ ہو گئی۔
Published: undefined
’اے بی پی‘ کی خبر کے مطابق یہ حادثہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں 7 لوگ سوار تھے جن میں 7 کی موت ہو گئی جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو موقع پر پہنچنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں صلاحیت سے زیادہ افراد سوار تھے۔
Published: undefined
اتراکھنڈ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر ڈاکٹر وی مروگیشن نے بتایا کہ گوری کنڈ میں لاپتہ ہوا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق صبح 5 بج کر 17 منٹ پر آرین کمپنی کے ذریعہ ہیلی کاپٹر میں 6 عقیدت مندوں کو لے کر کیدار ناتھ ہیلی پیڈ سے گپت کاشی ہیلی پیڈ کے لیے ٹیک آف کیا گیا۔ راستے میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹرک ے ذریعہ دیگر مقام پر ہارڈ لینڈنگ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار لوگوں میں راج ویر (پائلٹ)، وکرم راوت بی کے ٹی سی باشندہ راسی اُکھی مٹھ، ونود، ترشٹی سنگھ، راج کمار، شردھا، راشی کے نام شامل ہیں۔
Published: undefined
ہیلی کاپٹر حادثے پر اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (یو سی اے ڈی اے) نے ایک بیان جاری کرکے کہا، ’’ٓآج صبح قریب 5:20 بجے شری کیدارناتھ دھام سے گپت کاشی جا رہا ایک ہیلی کاپٹر گوری کنڈ کے پاس حادثہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 مسافر سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار مسافر اتراکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس حادثے پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنپد رودر پریاگ سے ہیلی کاپٹر حادثہ ہونے کی انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، مقامی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو دستہ راحت اور بچاؤ کاموں میں لگا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined