بارش کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
رواں سال مانسون نے وقت مقررہ سے قبل ہی ملک میں دستک دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے جنوبی خطے میں مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جنوبی ریاستوں میں مانسون کی بارش کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کیرالہ ہے۔ یہاں بارش سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کے پیش نظر ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 8 اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ خلیج بنگال پر بننے والے شدید کم دباؤ کی وجہ سے آئندہ کچھ دنوں میں ریاست کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس دباؤ کی وجہ سے کیرالہ کے کچھ حصوں میں درمیانی بارش اور 60-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی امید ہے۔ آئی ایم ڈی نے جن اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، ان میں پٹھانمتھیٹا، کوٹائم، ایرناکولم، اِڈوکی، کوزیکوڈ، وائناڈ، کنور اور کاسرگوڈ شامل ہیں۔ ان اضلاع میں آج کے لیے ریڈ الرٹ اور بقیہ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 30 مئی کے لیے ریاست کے 3 اضلاع اِڈوکی، کنور اور کاسرگوڈ کے لیے ریڈ الرٹ اور بقیہ 11 اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) نے ریاست کی ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کو الرٹ کیا ہے۔ کے ایس ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے ریاست کی مختلف ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان ندیوں میں پٹھانمتھیٹا کی منیمالا اور اچانکوول، کوٹائم کی میناچل، کوزی کوڈ کی کوراپوزا اور وائناڈ کی کبانی شامل ہیں۔ ان ندیوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined