جنوبی افریقہ سے پاکستان کو ملی شکست نے ’ڈبلیو ٹی سی‘ پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کو پہنچایا فائدہ

راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کو افریقی ٹیم نے 8 وکٹ سے جیت لیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان نیچے اور ہندوستان اوپر پہنچ گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کو مہمان جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ پاکستان کو ملی اس شکست کا نتیجہ یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس ٹیبل میں اسے 2 مقامات کا نقصان ہوا ہے، جبکہ ہندوستانی ٹیم کو اس شکست سے ایک مقام کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔

جنوبی افریقہ سے پاکستان کو ملی شکست نے ’ڈبلیو ٹی سی‘ پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کو پہنچایا فائدہ

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 93 رنوں سے جیتا تھا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی تھی اور ہندوستانی ٹیم چوتھے مقام پر کھسک گئی تھی۔ لیکن اب حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 50 پی سی ٹی کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ہندوستان 61.90 پی سی ٹی کے ساتھ تیسرے مقام پر فائز ہو گئی ہے۔ اس ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں آج جنوبی افریقہ کو حاصل جیت، اس کی پہلی جیت تھی۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقی ٹیم (50 پی سی ٹی) بھی پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے مقام پر ہے۔


ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت آسٹریلیا پہلے مقام پر قابض ہے۔ اس نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 3 فتح کے ساتھ 36 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، یعنی اس کے 100 پی سی ٹی ہیں۔ دوسرے مقام پر سری لنکا ہے، جس نے جاری ٹیسٹ چمپئن شپ میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ان 2 میچوں میں سری لنکا کو ایک فتح حاصل ہوئی ہے، جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔ اس کے 16 پوائنٹس اور 66.67 پی سی ٹی ہیں۔ انگلینڈ ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل میں پچھڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ اس کے 43.33 پی سی ٹی ہیں اور وہ چھٹے مقام پر ہے۔ انگلش ٹیم نے اب تک 5 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں 2 فتح اور 2 شکست ملی، جبکہ 1 ٹیسٹ میچ ڈرا رہا۔ پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ کے نیچے بنگلہ دیش (16.67 پی سی ٹی)، ویسٹ انڈیز (0.00 پی سی ٹی) اور نیوزی لینڈ (کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا) ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔