قومی خبریں

ہماچل پردیش میں شدید بارش اور آندھی طوفان کا الرٹ، کئی سڑکیں بند، آمد و رفت متاثر

ہماچل کی راجدھانی شملہ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے مسلسل بارش جاری ہے۔ یہ صورتحال اگلے کچھ دنوں تک بنی رہ سکتی ہے۔ منڈی پنارسا گاؤں کے چُبھلو اور راہڑی نالے میں اچانک سیلاب آ گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

علامتی تصویر، تصویر قومی آواز/ویپن

 

ہماچل پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور آمد و رفت میں رکاوٹ پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے سبھی لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ گھروں میں ہی رہیں بغیر ضروری کام کے باہر نہ نکلیں۔ آئی ایم ڈی کے تازہ الرٹ کے مطابق اگلے دو دن تک ہماچل کے کئی حصوں میں آندھی-طوفان، تیز ہوائیں اور ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

ہماچل کی راجدھانی شملہ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے مسلسل بارش جاری ہے۔ یہ صورتحال اگلے کچھ دنوں تک بنی رہ سکتی ہے۔ وہیں کانگڑا، اونا، سرمور وغیرہ ضلعوں میں بھی 12 اگست تک شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش کے لیے اس مرتبہ مانسون آفت بن کر آیا ہے۔ مانسون کی شروعات سے شدید بارش اور فلیش فلڈ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ایک بار پھر سے منڈی ضلع کے پنارسا گاؤں کے چُبھلو اور راہڑی نالے میں اچانک سے تباہ کن سیلاب آ گیا ہے۔

Published: undefined

ایسے میں پرانسا کی پہاڑیوں پر فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہیں منڈی پنڈوہ راستے میں شدید بارش کی وجہ سے 9 میل سڑک پر ملبہ آ گیا جس کی وجہ سے گاڑی ملبے میں پھنس گئی ہے۔ کافی دیر بعد گاڑی کو ملبے سے باہر نکالا گیا۔ ملبے سے باہر نکالنے کے لیے مقامی نوجوان مہیش نے کافی کوششیں کیں، جس سے لوگوں کی جان کی حفاظت ہو سکی نہیں تو ان کو بچانا مشکل ہو جاتا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ منڈی ضلع کے اوٹ تھانہ حلقہ کے تحت آنے والے پنارسا گاؤں کے دو نالوں میں شدید سیلاب کی وجہ سے پورا علاقہ پانی سے بھر گیا۔ راحت کی خبر ہے کہ ابھی تک کسی بھی طرح کے بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن علاقے میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined