قومی خبریں

اتر پردیش میں 2 دنوں سے بھاری بارش کا سلسلہ جاری، 20 افراد کی موت

اتر پردیش میں دوسرے دن بھی مسلسل بارش ہوتی رہی۔ لگاتار بارش کی وجہ سے ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ 30 سے زیادہ مویشیوں کے بھی مرنے کی اطلاع ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: اتر پردیش میں دوسرے دن بھی مسلسل بارش کی وجہ سے اس سے متعلق حادثات میں ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ۔اس کے علاوہ 30سے زیادہ مویشیوں کے بھی مرنے کی اطلاع ہے۔

Published: 27 Sep 2019, 3:10 PM IST

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ ریاست میں ہو رہی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر حادثے پیش آئے ہیں ۔حکومت نے ضلع مجسٹریٹوں کو فورا متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔اس کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ دیہی علاقوں میں گایوں کے لیے بنائے گئے عارضی باڑوں میں انکے چارے وغیرہ کا بندوبست کرائیں ۔بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے مویشیوں کے لیے چارے کا مسئلہ پیداہوگیاہے ۔

Published: 27 Sep 2019, 3:10 PM IST

لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں کل صبح سے مسلسل بارش ہورہی ہے اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔بارش کی وجہ سے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما کے حکم پر لکھنؤ میں بارہویں جماعت تک کے سبھی اسکول آج بندہیں ۔پانی جمع ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ محکمہ موسمیات کے ذریعہ آئندہ دودن تک بارش ہونے کی وارننگ کے بعد دیہی علاقوں میں حادثوں کے اندیشے کے مدنظر افسران کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: 27 Sep 2019, 3:10 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں بارش سے متعلق حادثات میں کم سے کم 20 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ بجلی گرنے سے سونبھدر اور کوشامبی میں 3،3 اور بھدوہی اور لکھنؤ میں دو، جونپور میں ایک ایک فردکی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ امیٹھی، بارہ بنکی، للت پور، پیلی بھیت، باندہ، گورکھپور میں ایک اور بلیا میں تین افرادکی موت ہوئی ہے۔ موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے 30سے زیادہ مویشیوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔

Published: 27 Sep 2019, 3:10 PM IST

تصویر یو این آئی

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات کو ریاست کے مشرقی اور مغربی ضلعوں میں کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی تھی ۔دریں اثنا کچھ مقامات پر شدیدبارش کی وارننگ بھی دی تھی ۔اس کے علاوہ 28اور 29ستمبرکو مشرقی اترپردیش میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

Published: 27 Sep 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Sep 2019, 3:10 PM IST