قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں مانسونی بارشوں کا زور، ہماچل-اتراکھنڈ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے معمولات زندگی متاثر

دہلی-این سی آر میں سیاہ بادلوں کے سبب کئی مقامات پر اندھیرا چھا گیا ہے اور کئی مقامات پر لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ دہلی کے علاوہ مغربی یوپی میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز راجدھانی دہلی اور این سی آر میں مانسون کی آمد کا اعلان کیے جانے کے بعد سے موسم پوری طرح تبدیل ہو گیا ہے۔ دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش ہو رہی ہے اور دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن

دہلی-این سی آر میں سیاہ بادلوں کے سبب کئی مقامات پر اندھیرا چھا گیا ہے اور کئی مقامات پر لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ دہلی کے علاوہ مغربی یوپی میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ دہلی میں 19 سالوں کے بعد مانسون دو ہفتوں کی تاخیر سے وارد ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو تین دنوں میں دہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

ادھر ہمالیہ کی گود میں واقعہ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو گئی ہے، جبکہ کئی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے جام کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی مقامات پر سیر کے لئے آئے سیلانی درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہماچل پردیش میں پیر کے روز سے ہی بھاری بارشوں نے تباہی برپا کی ہوئی ہے۔ یہاں بادل پھٹنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب کو 72 گھنٹوں کا وقت گزر چکا ہے اور تاحال لوگوں کی جان بچانے کا عمل جاری ہے۔ دھرمشالہ کے نزدیک واقع گاؤں بوہ میں کئی مکانات ملبہ کی زد میں آ گئے، جس کے بعد سے یہاں ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ ملبے سے 6 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے۔ جبکہ کئی گاؤں کا باہری دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined