’جملے ہیں مگر ویکسین نہیں‘ کورونا ویکسین کی قلت پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر پھر حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ جس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ دہلی سمیت کئی دوسری ریاستوں میں ویکسین کی قلت کے سبب ٹیکہ کاری متاثر ہو گئی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا ویکسین کی قلت کے سلسلہ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’جملے ہیں مگر ویکسین نہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے پھر سے پوچھا ہے کہ ویکسین کہاں ہے۔ اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ جس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ دہلی سمیت کئی دوسری ریاستوں میں ویکسین کی قلت کے سبب ٹیکہ کاری متاثر ہو گئی ہے۔ خبر کے مطابق ویکسین کی قلت کے سبب متعدد ٹیکہ کاری مراکز کو مجبوراً بند کرنا پڑا ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے گزشتہ روز کورونا ویکسین کی صرف 38 ہزار خوراکیں ہی لوگوں کو فراہم کی گئیں۔


اس سے قبل راہل گاندھی نے 11 جولائی کو ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ وزرا کی تعداد تو بڑھی ہے لیکن ویکسین کی نہیں! ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ ویکسین کہاں ہیں۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے اعداد وشمار پر مبنی ایک گراف بھی شیئر کیا تھا، جس میں ویکسین کی قلت کو واضح کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔