قومی خبریں

نارتھ ایسٹ ایکسپریس میں لگی بھیانک آگ، ڈرائیور کی سمجھداری سے بچی مُسافروں کی جان

انجن میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اچھی بات یہ رہی کہ آگ ڈبوں تک پہنچتی اس سے قبل ہی انجن سے ڈبوں کو الگ کر دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

9 مئی کو نارتھ-ایسٹ ایکسپریس ٹرین کے انجن میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا لیکن ڈرائیور کی سمجھداری کی وجہ سے مسافروں کی جان بچ گئی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ مرزا پور کے کیلہٹ اسٹیشن کے پاس جمعرات کے روز نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔ جب انجن میں سے دھواں نکلنے لگا تو ڈرائیور نے ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ٹرین کو روکا اور فائر بریگیڈ کو اس کی خبر دی۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

گاڑی کے انجن میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور سخت مشقت کے بعد اس آگ پر قابو پایا جا سکا۔ اچھی بات یہ رہی کہ انجن میں لگی آگ ڈبوں تک پہنچتی اس سے قبل ہی انجن سے ڈبوں کو الگ کر دیا گیا۔ اس قدم کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

ذرائع کے مطابق آگ انجن میں موجود جنریٹر میں لگی تھی اور جب ڈرائیور نے اس سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا تو ٹرین روک کر فائر بریگیڈ اور ریلوے کے افسران سے بات کی۔ خبر ملنے کے بعد ریلوے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور ہر طرح کے احتیاطی اقدام کیے گئے۔ سب سے پہلا کام یہ کیا گیا کہ انجن سے بوگی کو الگ کیا گیا تاکہ آگ پھیل نہ سکے۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

آگ لگنے کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس سلسلے میں جانچ ہو رہی ہے۔ محکمہ ریل یہ جاننے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ آخر انجن کے موٹر میں کس طرح آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نارتھ ایسٹ ایکسپریس میں دو انجن ہوتے ہیں۔ بیچ میں انجن ہونے کے سبب آگ دونوں جانب پھیل سکتی تھی، لیکن ڈرائیور کی سمجھداری کے سبب ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 May 2019, 3:10 PM IST