قومی خبریں

ملک میں بڑھتا جا رہا گرمی کا قہر، راجدھانی میں مزید 7 دن رہے گا ’لو‘ کا اثر

اتر پردیش کے پریاگ راج میں بدھ کی صبح زبردست تپش دیکھنے کو ملی تھی اور وہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.6 ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ منگل کو یہ درجہ حرارت 47.3 تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تو راجدھانی میں مزید ایک ہفتہ تک گرم ہوا یعنی ’لو‘ چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 30 مئی کو راجدھانی میں درجہ حرارت دوپہر میں 44 ڈگری سیلسیس کے اوپر درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ راجدھانی میں کم از کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ نمی 41 فیصد درج کی گئی۔ افسر نے آج صبح امکان ظاہر کیا تھا کہ’’شہر کے کچھ حصوں میں لو چلنے کے ساتھ ہی درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔‘‘ اور ان کا یہ بیان سچ ثابت ہوا جب دوپہر میں 44 ڈگری درجہ حرارت دیکھنے کو ملا۔ 29 مئی کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.1 ڈگری سلسیس اور کم از کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سلسیس درج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

دوسری طرف اتر پردیش کے پریاگ راج میں تو بدھ کی صبح زبردست تپش دیکھنے کو ملی۔ وہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.6 ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ منگل کو یہ درجہ حرارت 47.3 تھا۔ مغربی راجستھان کے دور دراز علاقوں میں بھی لو چل رہی ہے۔ ریاست کی سب سے گرم جگہ شری گنگا نگر ہے جہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.6 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ چرو میں درجہ حرارت 44.5 ڈگری سلسیس تک رہا۔

Published: undefined

بہار میں بھی گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہے۔ ریاست کی راجدھانی پٹنہ اور آس پاس کے حصوں میں جمعرات کو صبح سے ہی تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ ریاست میں زیادہ تر علاقوں میں شدید تپش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی میں بتایا ہے کہ ایک دو دنوں تک سورج کی گرمی برقرار رہنے کے آثار ہیں۔ زیادہ تر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس درج کیا گیا۔ پٹنہ میں گرمی کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کم از کم درجہ حرارت 27.0 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

Published: undefined

بہار کے ساتھ اچھی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک دو دنوں میں بارش کی امید ظاہر کی ہے۔ساتھ ہی سپول اور ارریہ وغیرہ میں ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران کچھ اضلاع میں بارش کی صورت حال بن سکتی ہے، لیکن زیادہ تر علاقوں میں سورج کی تپش برقرار رہے گی اور لو کی زد میں ریاست کے کئی علاقے رہیں گے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش میں گرمی کی شدت سے کچھ راحت ملی ہے۔ بھوپال سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں جمعرات کو ہلکے بادلوں کی موجودگی سے گرمی کم ہوئی۔ ریاست میں جمعرات کی صبح آسمان پر چھائے ہلکے بادلوں کی موجودگی گرمی سے راحت دے رہی ہے۔ ساتھ ہی گرم ہواؤں کا اثر کم ہے، جس سے گزشتہ دنوں کے مقابلے جمعرات کو گرمی سے راحت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined