قومی خبریں

ورما۔استھانا معاملہ کی جانچ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے کرانے کا حکم

سی بی آئی سربراہ آلوک ورما نے مودی حکومت کے انہیں چھٹی پر بھیجے جانے کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، سماعت پر کسی کی نظریں مرکوز ہیں۔

تصویر سپریم کورٹ
تصویر سپریم کورٹ 
سی وی سی، مرکز اور استھانہ کو نوٹس جاری، اگلی سماعت 12 نومبر کو

سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کی عرضی سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا، سی وی سی، مرکز اور سی بی آئی کے خصوصی ڈائریٹر راکیش استھانہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور معاملہ کی سماعت کے لئے 12 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST

ورما-رایکش استھانہ کے معاملہ کی جانچ 10 دن میں پوری کی جائے، سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ سارے معاملہ کی جانچ سپریم کورٹ کے موجودہ یا سابق جج سے کرائی جائے اور یہ جانچ 10 دن کے اندر مکمل ہونی چاہئے۔ جانچ کی مدت کے دوران سی بی آئی کے موجودہ کارگزار ناگیشرو کوئی پالیسی سے متعلق فیصلہ نہی لیں۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST

اس پر اٹارنی جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمی سے کہا کہ چانچ کے لئے 10 دن کافی نہیں ہے۔ اس علاوہ جانچ کسی سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کرائے جانے کی بھی انہوں نے مخالفت کی۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST

سپریم کورٹ میں بحث کا آغاز

سپریم کورٹ میں آلوک ورما کی جانب سے پھالی نریمن نے بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے عدالت عظمی سے گزارت کی ک سی وی سی (سینٹرل وجیلنس کمیشن) اور مرکزی حکومت نے جو حکم جاری کیا ہے اس کا قانوناً مرکزی حکومت کو اختیار نہیں ہے۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST

استھانہ کی بھی چھٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل

سی بی آئی کے خصوصی سربراہ راکیش استھانہ بھی مودی حکومت کے انہیں چھٹی پر بھیجنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔ استھانہ کی عرضی ایڈوکیٹ امت آنند تیواری نے داخل کی ہے۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST

سی بی آئی سربراہ کی عرضی پر سماعت کچھ دیر میں

ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کا گھمسان اب ملک کی سب سے بڑی عدالت کے در پر پہنچ گیا ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے چھٹی پر بھیجنے گئے سی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما اور ایک این جی او کی عرضیوں پر سپریم کورٹ کچھ ہی دیر میں سماعت کرنے جا رہا ہے۔ان دو عرضیوں کے علاوہ سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کی عرضی پر بھی سپریم کورٹ میں سماعت ہو سکتی ہے۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST

آلوک ورما نے اپنی عرضی میں مودی حکومت کی طرف سے انہیں چھٹی پر بھیجے جانے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ آلوک ورما کا کہنا ہے کہ وہ کئی حساس نوعیت کے معاملات کی تفتیش کر رہے تھے جن سے ان کا ہٹایا جانا مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی بی آئی سربراہ ورما کی برطرفی کے خلاف کانگریس ملک گیر احتجاج

کانگریس کا الزام ہے کہ آلوک ورما رافیل سودے کی جانچ کا حکم دینے والے تھے اس لئے انہیں مودی حکومت نے چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ کانگریس آلوک ورما کی طررفی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج بھی کر رہی ہے۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Oct 2018, 10:10 AM IST