قومی خبریں

ہریانہ: کیتھل میں بی جے پی کو زور کا جھٹکا، متعدد کارکن کانگریس میں شامل

بی جے پی کے شہری پردھان اور سابق کونسلر وکی شرما، شکتی کیندر پرمکھ ابھیجیت جوشی، بوتھ انچارج اشوک دھیمان اور سریش کمل اور انکے کئی حامی آج پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کیتھل: ہریانہ میں آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس وقت زور کا جھٹکا لگا جب اس کے شہری پردھان اور سابق کونسلر وکی شرما، شکتی کیندر پرمکھ ابھیجیت جوشی، بوتھ انچارج اشوک دھیمان اور سریش کمل اور انکے کئی حامی آج پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے۔

Published: 11 Oct 2019, 8:00 PM IST

کیتھل اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور کانگریس کے قومی میڈیا کوآرڈینیٹر رندیپ سنگھ سرجے والا نے ان تمام بی جے پی کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے کانگریس مضبوط ہوگی۔ انہوں نے ان تمام لیڈروں کو کانگریس میں پورا احترام و عزت دینے کا بھی یقین دلایا۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام بی جے پی کارکن کم از کم 75پولنگ مراکز کا کام کاج دیکھ رہے تھے اور ان کے پارٹی چھوڑنے سے کانگریس کی کی حالت مضبوط ہوئی ہے۔

Published: 11 Oct 2019, 8:00 PM IST

موجودہ رکن اسمبلی سمیت 3 باغی بی جے پی سے نکالے گئے

بی جے پی نے کیتھل ضلع کی پونڈری اور گوہلا اسمبلی حلقوں میں پارٹی کے باقاعدہ امیدواروں کے خلاف انتخابات لڑ رہے موجودہ رکن اسمبلی دنیش کوشک سمیت تین لیڈروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے چھ برس کے لئے نکال دیا۔

Published: 11 Oct 2019, 8:00 PM IST

بی جے پی کے یہاں جاری ایک بیان کے مطابق ریاستی صدر سبھاش برالا نے یہ کارروائی کی ہے۔ نکالے گئے ان لیڈروں میں پنڈری اسمبلی حلقہ سے موجودہ رکن اسمبلی دنیش کوشک کے علاوہ اسی انتخابی حلقہ سے اپنے پچھلے الیکشن میں شکست کھانے والے رندھیر گولن ہیں۔ کوشک بطورآزاد امیدوار 2014میں پنڈری سے الیکشن جیتے تھے۔ انہوں نے مسٹر گولن کو شکست دی تھی۔ مسٹر کوشک گزشتہ جون مہینہ میں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ کوشک اور گولن کو ٹکٹ ملنے کی امید تھی لیکن دونوں کے ٹکٹ کاٹ دیئے گئے۔ بی جے پی نے یہاں سے وید پال ایڈوکیٹ کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: 11 Oct 2019, 8:00 PM IST

اسی طرح گوہلا اسمبلی حلقہ میں پارٹی کے باقاعدہ امیدوار کے خلاف بطور آزاد امیدوار میدان میں اترے دیوندر ہنس کوبھی پارٹی سے چھ برس کے لئے نکال دیا گیا ہے۔ یہ تما م لوگ پارٹی ٹکٹ کے دعویدار تھے لیکن ٹکٹ کٹنے پر آزاد امیدوار کے طورپر انتخابات میں اترے ہوئے تھے۔

Published: 11 Oct 2019, 8:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Oct 2019, 8:00 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو