قومی خبریں

ہر شخص، خدا بخش: پٹنہ کی ’خدا بخش لائبریری‘ کی حفاظت کے لئے سابق آئی پی ایس نے چلائی مہم

سابق آئی پی ایس اور بہار وپلوی پریشد کے چیئرمین امیتابھ کمار داس نے قومی آواز سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اس معاملہ میں آر پار کی لڑائی لڑیں گے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری کے ایک بڑے حصہ کو منہدم کرنے کے منصوبہ کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کے علاوہ سماج کے تمام طبقات میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ’بہار راجیہ پُل نرمان نگم لمیٹڈ‘ کی جانب سے فلائی اوور کی تعمیر کے لئے لائبریری کے ایک حصہ کو توڑنے کے خلاف تعلمی شعبہ کے علاوہ تمام شعبوں سے وابستہ افراد اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST

اسی ضمن میں ’بہار وِپلوی پریشد‘ نے خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری کو منہدم کرنے کے سرکاری منصوبہ کے خلاف پُر امن تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وپلوی پریشد کے چیئرمین اور سابق آئی پی ایس امیتابھ داس ٹھاکر نے کہا کہ بہار کے وزیرا علیٰ نتیش کمار نے ٹینڈر مافیہ کے اشارے پر پٹنہ کی تاریخی خدا بخش لائبریری کے ایک حصہ کو زمین دوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خدا بخش لائبریری پوری انسانیت کی وراثت ہے۔ یہ ہندوستان کی گنگا-جمنی تہذیب کی علامت ہے، پورا بہار اس پر فخر محسوس کرتا ہے۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST

امیتابھ کمار داس نے کہا کہ ’’بہار وپلوی پریشد نے پُرامن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک کا نام ہوگا ’ہر شخص، خدا بخش‘ اور یہ تحریک اس وقت تک واپس نہیں لی جائے گی جب تک ٹینڈر مافیا کے بُل ڈوزر واپس نہیں لوٹ جاتے۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST

سابق آئی پی ایس اور بہار وپلوی پریشد کے چیئرمین امیتابھ کمار داس نے قومی آواز سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اس معاملہ میں آر پار کی لڑائی لڑیں گے۔ داس نے بتایا کہ فی الحال اس معاملہ پر شعبہ سڑک تعمیر میں ایک آر ٹی آئی داخل کی جائے گی، جس کے ذریعے یہ پوچھا جائے گا کہ کرگل چوک سے این آئی ٹی تک فلائی اوور کی تعمیر ہوگی یا پھر ایلیویٹڈ روڈ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سے ماسٹر پلان کی معلومات حاصل کرنے کے بعد وہ پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ سے بھی خدا بخش لائبریری میں انہدامی کارروائی پر روک نہ لگائی گئی تو وہ سپریم کورٹ تک جائیں گے، نیز اس لڑائی کو آخر دم تک لڑا جائے گا۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST

امیتاب کمار داس نے مزید کہا کہ بہار وپلوی پریشد فی الحال کورونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک پر کسی طرح کا احتجاج نہیں کرے گی، لیکن آئندہ 2 اگست یعنی خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری کے بانی مولوی خدا بخش خان کے یوم پیدائش تک اگر کورونا کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا تو ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ 1974 میں ’جے پی تحریک‘ کے وقت مشہور ادیب فنیشور ناتھ رینو نے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کیا تھا۔ انہی کی طرز پر بہار وپلوی پریشد ریاست کے دانشوروں اور تعلیم و ادب سے وابستہ ایسے افراد سے بھی رابطہ کر رہی ہے، جنہیں حکومت نے پدم شری یا ساہتیہ اکیڈمی جیسی اعزاز سے نوازا ہے، تاکہ یہ لوگ خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری کو منہدم کیے جانے کے فیصلہ کے خلاف حکومت سے اپنا احتجاج درج کرائیں اور اپنے ایوارڈ واپس لوٹا دیں۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST

واضح رہے کہ اشوک راج پاتھ پر ٹریفک جام کے مسئلہ کو دور کرنے کے لئے کرگل چوک سے لے کر این آئی ٹی چوک تک ایک فلائی اوور تعمیر کیا جانا ہے۔ اس کے تحت خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری کا ایک بڑا حصہ منہدم کرنا ہے۔ اس کے لئے بہار راجیہ پل نرمان نگم لمیٹڈ نے لائبریری بورڈ سے این او سی بھی طلب کی ہے۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Apr 2021, 6:11 PM IST