قومی خبریں

گڑگاؤں: زیر تعمیر سوسائٹی میں حادثہ، ایک کی موت، کئی کے ملبہ میں دبنے کا خدشہ

گڑگاؤں کے دوارکا ایکسپریس وے پر واقع زیر تعمیر سوسائٹی میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب چھٹی منزل میں تعمیر کے دوران لینٹر گر گیا۔ اس حادثے میں دو مزدوروں کی موت ہو گئی

تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصویر ٹوئٹر / @ANI 

گڑگاؤں: گڑگاؤں (گروگرام) کے دوارکا ایکسپریس وے پر واقع زیر تعمیر سوسائٹی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں سوسائٹی کے ایک اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل میں تعمیر کے دوران لینٹر گر گیا۔ اس حادثے میں ایک کی موت ہو گئی ہے، جبکہ متعدد افراد کے ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی بھاشا کے مطابق ’چِنٹلس پیراڈیسو ہاؤسنگ کمپلیکس‘ کے نیچے ایک اپارٹمنٹ کی چھت گرنے سے نیچے کی پانچ سے چھ منزلیں بھی منہدم ہو گئیں۔

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ گروگرام سیکٹر 109 میں این ڈی آر ایف اور دیگر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ عمارت میں 5 سے 6 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ گروگرام پولیس اور دیگر ریسکیو ایجنسیاں ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Published: undefined

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ٹویٹ کیا، "گروگرام کے پیراڈیسو ہاؤسنگ کمپلیکس میں اپارٹمنٹ کی چھت کے افسوسناک طریقی سے گرنے کے بعد انتظامی اہلکار ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں سب کی حفاظت کے لیے دعا گو ہوں۔"

Published: undefined

ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے ٹویٹ کیا، "گڑگاؤں کے چِنٹلس پیراڈیسو ہاؤسنگ اپارٹمنٹ میں چھت گرنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی کے دبے ہونے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ مہلوکین کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ راحت اور بچاؤ کا کام جنگی بنیادوں پر کرے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع