قومی خبریں

گجرات: بھوپیندر پٹیل کابینہ کی توسیع، ہرش سنگھوی ڈپٹی سی ایم، ریوابا جڈیجا سمیت 25 وزراء نے لیا حلف

گاندھی نگر میں بھوپیندر پٹیل کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ ہرش سنگھوی ڈپٹی سی ایم بنے، جبکہ ریوابا جڈیجہ سمیت 25 وزراء کو جگہ دی گئی ہے۔ نئی ٹیم میں ذات اور علاقائی توازن کا خیال رکھا گیا

<div class="paragraphs"><p>حلف لیتے گجرات کے نئے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

حلف لیتے گجرات کے نئے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی / تصویر سوشل میڈیا

 

گاندھی نگر میں آج (جمعہ، 17 اکتوبر) گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت میں ریاست کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ رپورٹ کے مطابق، حلف برداری تقریب مہاتما مندر میں منعقد ہوئی جس میں ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت نے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس تقریب میں بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا، وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت متعدد اہم رہنما موجود تھے۔

Published: undefined

نئی کابینہ میں کل 25 وزراء نے حلف لیا جن میں کئی نئے چہرے شامل ہیں جبکہ 9 پرانے وزراء کو ہٹا دیا گیا ہے۔ نئی ٹیم میں 6 ایسے وزراء بھی ہیں جو پہلے بھی کابینہ میں رہ چکے ہیں۔ ہرش سنگھوی کو ریاست کا نیا نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔

نئے وزراء میں ریوابا جڈیجہ، جتیندر وگھانی، ارجن موڈھواڈیا، پی سی برنڈا، درشنا واگھیلا، کانتی امرتیا، کنورجی باولیا، ڈاکٹر پردیومن واجا، پرشوتتم سولنکی، رمیش کٹارا، پروین مالی، سوروپجی ٹھاکور، رمن سولنکی، کملیش پٹیل، منیشا وکیل، ایشور سنگھ پٹیل، سنجے سنگھ مہیدا اور دیگر شامل ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ریوابا جڈیجہ مشہور کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ ہیں اور 35 سال کی عمر میں وزیر بننے والی سب سے کم عمر اراکین میں شامل ہوئیں۔ وہ جام نگر شمال سے ایم ایل اے ہیں۔ اسی طرح موربی سے کانتی امرتیا، جو چھ بار کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی برنڈا، جو سابق آئی پی ایس افسر ہیں، بھلوڈا (اراولی) سے منتخب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ سمیت 8 پاٹیدار، 8 او بی سی، 4 قبائلی، 3 دلت اور ایک اناول برہمن کو نمائندگی دی گئی ہے۔ جین برادری سے ہرش سنگھوی اور چھتریہ طبقے سے ریوابا جڈیجہ کو شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کابینہ سے جن وزراء کو ہٹایا گیا ان میں راگھوجی پٹیل، بلونت سنگھ راجپوت، مکیش پٹیل، بھانوبین بابریا، جگدیش وشوکرما، بھیکو سنگھ پرمار، کنورجی ہلپتی، بچو کھابر اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی سابق کابینہ کے تمام 16 وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد نئی ٹیم تشکیل دی گئی۔ نئی کابینہ سے بی جے پی کو ریاست میں ایک نیا سیاسی توازن قائم کرنے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined