قومی خبریں

گریٹا تھنبرگ نے کیا نیا ٹوئٹ، کہا ’کوئی دھمکی کسانوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی‘

نئے ٹوئٹ میں گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ ’’میں کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ ہوں۔ کوئی بھی نفرت، دھمکی اسے بدل نہیں سکتی۔‘‘

گریٹا تھنبرگ، تصویر آئی اے این ایس
گریٹا تھنبرگ، تصویر آئی اے این ایس 

سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اس وقت زبردست سرخیوں میں ہیں۔ خبریں شائع ہو رہی ہیں کہ کسانوں کی حمایت میں کیے گئے ان کے ٹوئٹ پر دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس مبینہ ایف آئی آر کے بعد گریٹا نے ایک نیا ٹوئٹ کر کے کسانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور کوئی دھمکی انھیں نہیں روک سکتی۔

Published: 04 Feb 2021, 7:11 PM IST

نئے ٹوئٹ میں گریٹا نے کہا ہے کہ ’’میں کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ ہوں۔ کوئی بھی نفرت، دھمکی اسے بدل نہیں سکتی۔‘‘ یہ ٹوئٹ دہلی میں ہوئی ایف آئی آر کے بعد آیا ہے، اس لیے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ گریٹا نے ایف آئی آر کی خبر ملنے کے بعد اپنے عزائم کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گریٹا نے جو ٹوئٹ کیا تھا، اسے اشتعال انگیز بتاتے ہوئے دہلی پولس میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گریٹا کے خلاف دفعہ 153 اے، 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

Published: 04 Feb 2021, 7:11 PM IST

دراصل گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی حمایت میں کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستان کی برسراقتدار پارٹی پر سوال کھڑے کیے تھے۔ گریٹا نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ حکومت ہند پر کس طرح دباؤ بنایا جا سکتا ہے، اس کے لیے انھوں نے اپنے منصوبہ کار سے متعلق ایک دستاویز بھی شیئر کیا جو ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں۔ اس کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی ہوئی تھی۔

Published: 04 Feb 2021, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Feb 2021, 7:11 PM IST