قومی خبریں

جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا لازمی: لیفٹیننٹ گورنر

حکومت نوجوانوں کو کھیل کود، روزگار، تفریح، تعلیم، کونسلنگ پروگراموں میں شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ اُن کے مستقبل کی تعمیر اُن کی آرزﺅں اور امنگوں کے مطابق کی جاسکے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈیکن ہیرالڈ
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈیکن ہیرالڈ 

بہتر کل کے لئے نوجوانوں کو با اختیار بنانا لازمی ہے، جب ہم نوجونوں کو با اختیار بناتے ہیں تو ہم قوم کو با اختیار بناتے ہیں۔ نوجوانوں کو با اختیار بنا کر معاشی و معاشرتی تبدیلی لانا وقت کا اہم تقاضا ہے جس کے لئے تمام متعلقین کی اجتماعی کوششیں لازمی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے پروگرام کی بہتر عمل آوری کے لئے طریقہ کار پر غور و خوض کرنے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو یونین ٹریٹری حکومت نے نوجوانوں کے لئے روز گار کی فراہمی سے متعلق مرتب کر رہی ہے۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی کے نوجوان کافی باصلاحیت ہیں اور مجوزہ پروگرام اُن کو معاونت فراہم کرنے کے لئے ایک ادارہ جاتی نظام ثابت ہوگا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے بہترین عالمی طریقہ کار اختیار کرنے کے لئے کہا اور اس کے ساتھ ہی بزنسا سکولوں کوا سٹیڈیز میں شامل کرنے کے لئے کہا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہمیں خطے میں نوجوانوں میں اعتماد اور اثبات کا ماحول قائم کرنا ہوگا اور نوجوانوں کے مسائل اور ضروریات کی جانب توجہ دینی ہوگی۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔انہوں نے نوجوانوں کے لئے مواقع سکل ڈیولپمنٹ، تعلیم، کھیل کود، سیاحت، زراعت اور ان سے منسلک شعبوں کے ذریعے قائم کرنے کے لئے کہا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا جموں و کشمیر یوٹی میں 65 فیصد آبادی 37 برس سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت نوجوانوں کو کھیل کود، روزگار، تفریح، تعلیم، کونسلنگ پروگراموں میں شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ اُن کے مستقبل کی تعمیر اُن کی آرزﺅں اور امنگوں کے مطابق کی جاسکے۔

Published: undefined

سی ای او مشن یوتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے پروگرام پر ایک مفصل پرزنٹیشن پیش کی اور لیفٹیننٹ گورنر کو نوجوانوں کو با اختیار پروگرام کے لئے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔

Published: undefined

چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا، پرنسپل سیکرٹری بجلی و اطلاعات روہت کنسل، سیکرٹری سکول ایجوکیشن بشوا جیت کمار سنگھ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے، سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود، سیاحت اور ثقافت سرمد حفیظ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سید عابد رشید شاہ اور دیگر سینئر افسران نے راج بھون میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined