قومی خبریں

حکومت مزدوروں کے مفاد میں مؤثر قدم اٹھائے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاتی نے جمعہ کو یوم مزدور پر مرکزی اور ریاستی حکومت سے کروڑوں غریب مزدوروں کے مفاد کے لئے مؤثر قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاتی نے جمعہ کو یوم مزدور پر مرکزی اور ریاستی حکومت سے کورڑوں غریب مزدوروں کے مفاد کے لئے مؤثر قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ کورونا وبا اور لا ک ڈاؤن کی وجہ سے روزی روٹی پر بحران کی صورتحال ہےاور ملک کے بڑے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں اس بحران کی گھڑی میں اپنا منافع کمانے کے لئےملازمین کی تنخواہ میں من مانی کٹوتی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کو ان معاملوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

Published: undefined

مایاوتی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا"عالمی یوم مزدور جسے یکم مئی کو مزدور و محنت کش سماج ہر سال دھوم دھام سے مناتا ہے مگر موجود وقت کورونا وبا و لاک ڈاؤں کی وجہ سے ان کی روزی روٹی پر بحرانی کے گہرے بادل ہیں۔ایسے میں حکومت کا کرداد کافی اہم اور ضروری ہوجاتا ہے"۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ"اس لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ کروڑوں غریب مزدوروں و محنت کش پریوار کے زندگی کے مفاد کے تحفظ میں مؤثر قدم اٹھائیں اور ان بڑی پرائیویٹ کمپنیوں کا بھی نوٹس لیں جو صرف اپنا منافع برقرار رکھنے کے لئے ملازمین کی تنخواہوں میں من مانی تخفیف کررہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined