تصویر سوشل میڈیا
حکومت ہند کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو اے آئی ایپس اور اے آئی پلیٹ فارم کو لے کر ضروری جانکاری دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری حکم میں سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ کچھ ملازم آفس کے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں اے آئی ایپس (جیسے چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک وغیرہ) کا استعمال کرتے ہیں جو حکومت ہند کے خفیہ دستاویز اور ڈیٹا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی حکومت کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اے آئی ایپس اور ٹولس کو سرکاری کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور ڈیوائس میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ فیصلہ ڈیٹا اور پرائیویسی کو ترجیح دیتے ہوئے لیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے وہ اے آئی یوزرس کے حوصلے پست نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
ہندوستان میں کئی ایسے غیر ملکی اے آئی ایپس موجود ہیں جن میں چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT)، ڈیپ سیک (DeepSeek) اور گوگل جیمنی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ ہندوستان میں کئی لوگ ان کا استعمال اپنا کام آسان بنانے کے ارادے سے کرتے ہیں۔ ڈیوائس میں اے آئی ایپس یا ٹولس انسٹال کرنے کے بعد وہ ضروری پرمیشن کا ایکسس مانگتے ہیں، ایسے میں سرکاری فائلوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔
Published: undefined
اے آئی ایپس اور اے آئی چیٹ بوٹ کی مدد سے کئی لوگ پرومپٹ دے کر لیٹر، آرٹیکل، یا پھر ٹرانسلیشن وغیرہ کا کام کر سکتے ہیں۔ کئی لوگ تو اس کا استعمال پرزنٹیشن وغیرہ بنانے میں بھی کرتے ہیں۔ یہاں یوزرس کو ایک سمپل یا ٹیکسٹ پرومپٹ دینا ہوتا ہے۔
چینی اسمارٹ اَپ ڈیپ سیک نے حال ہی میں مقبولیت حاصل کی ہے اور اس اسٹارٹ اَپ نے کفایتی قیمتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔ چین کا یہ اسٹارٹ اَپ قریب 20 مہینے پہلے شروع ہوا تھا۔ 20 جنوری 2025 کو ڈیپ سیک آر آئی چیٹ بوٹ اچانک تیزی سے مقبول ہوا اور اس نے پرانی اے آئی کمپنیوں کے کئی ریکارڈس توڑ دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined