قومی خبریں

جب بات شائستگی سے نہ سنی جائے تو گولیوں کی آواز سنائی دیتی ہے: گولڈی برار

پنجاب کے سری مکتسر صاحب کے رہنے والے گولڈی برار جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریب ہیں۔ اس نے مئی 2022 میں سدھو موسے والا کو قتل کرایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ گینگسٹر گولڈی برار اور اس کے گینگ پر اس قتل کا الزام ہے۔ موسے والا اپنی گاڑی میں پنجاب کے ضلع مانسا میں اپنے آبائی گاؤں کے قریب جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی پر 100 سے زائد گولیاں چلائی گئیں۔ اس کیس میں 3 سال گزرنے کے بعد گولڈی برار نے راز فاش کیاکہ موسے والا کو کیوں مارا؟

Published: undefined

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں قتل کے مرکزی ملزم ستیندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار نے بتایا کہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے یہ قتل کیسے کیا اور انہوں نے موسے والا کو کیوں قتل کیا۔ برار نے بی بی سی کو بتایا، 'اپنے غرور میں اس نے (موسے والا) نے ایسی غلطیاں کیں جو معاف نہیں کی جا سکتیں۔ ہمارے پاس اسے مارنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ اسے اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ یا تو وہ زندہ رہے گا یا ہم۔ بس اتنا ہی ہے۔'

Published: undefined

اس نے کہا، "لارنس بشنوئی اور سدھو موسے والا ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان دونوں کو کس نے متعارف کرایا اور میں نے کبھی نہیں پوچھا لیکن یہ دونوں بات کرتے تھے۔ لارنس کی چاپلوسی کرنے کے لیے، گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے پیغامات بھیجتاتھا۔" گولڈی برار نے دعویٰ کیا ہے کہ موسے والا کے ساتھ کشیدگی پنجاب میں کبڈی ٹورنامنٹ کی وجہ سے شروع ہوئی۔ گولڈی نے کہا، "وہ ایک گاؤں ہے جہاں سے ہمارے حریف آتے ہیں۔ وہ ہمارے حریفوں کو پروموٹ کر رہا تھا۔ پھر لارنس اور کچھ دوسرے لوگ اس سے ناراض ہو گئے۔ انہوں نے سدھو موسے والا کو دھمکی دی اور کہا کہ وہ اسے نہیں بخشیں گے۔" بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، بشنوئی کے ساتھی اور ثالث وکی مڈوکھیڑا کی مداخلت سے کشیدگی میں کمی آئی، لیکن مڈوکھیڑا کو اگست 2021 میں موہالی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

Published: undefined

برار نے کہا، "سدھو کا کردار سب کو معلوم تھا، تفتیشی پولیس کو بھی معلوم تھا ۔ سدھو سیاست دانوں اور اقتدار میں موجود لوگوں کے ساتھ گٹھ جوڑ میں تھا، وہ سیاسی طاقت، پیسہ اور اپنے وسائل کو اپنے حریفوں کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ ہم چاہتے تھے کہ اسے اس کے اعمال کی سزا ملے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا،  ہماری بات نہیں سنی گئی۔ جب بات شائستگی سے نہیں سنی جاتی ہیں تو گولیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔"

Published: undefined

برار نے کہا، "قانون، انصاف صرف طاقتور لوگ ہی حاصل کر سکتے ہیں، ہم جیسے عام لوگ نہیں۔ میں نے اپنے بھائی کے لیے جو کرنا تھا وہ کیا، مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔" پنجاب کے سری مکتسر صاحب کا رہنے والا گولڈی برار جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔ (بشکریہ نہوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined