قومی خبریں

وزیر اعظم کی بنگال آمد پر ’مودی واپس جاؤ‘ کا ٹرینڈ چلایا جائے گا: محمد سلیم

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ایسی حالت میں پہنچادیا ہے جس کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔انہوں نے این آرسی، شہریت ترمیمی ایکٹ جیسے قوانین ملک کے عوام کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کولکاتا: ”مودی واپس جاؤ“ کا نعرہ دیتے ہوئے سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے ممبر محمد سلیم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 10جنوری کو کلکتہ آمد کے موقع پر بنگلور اور کرناٹک کے طرز پر ”مودی واپس جاؤ“ کا ٹرینڈ چلایا جائے گا اور ریاست کے عوام سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Published: undefined

سی پی ایم کے ریاستی ہیڈ کوارٹر مظفر بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ ”نریندرمودی ہندوستان کے پہلے ایسے وزیر اعظم ہیں جن کے خلاف ملک کی دو بڑی ریاست تمل ناڈو اور کرناٹک میں ”مودی واپس جاؤ“ کا ٹرینڈ بہت ہی زیادہ مقبول ہوا اور لاکھوں افراد اس میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ایسی حالت میں پہنچادیا ہے جس کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔انہوں نے این آرسی، شہریت ترمیمی ایکٹ جیسے قوانین ملک کے عوام کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Published: undefined

سابق ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں ریلی سے خطاب میں ”جھوٹ“ بولاہے۔جب کہ ملک میں ڈیٹنشن کیمپ بھی بن رہے ہیں اور این آر سی پر بھی بات ہوئی ہے اور یہ بات خوب جانتے ہیں کہ این آرسی لانے کا مقصد بھی معلوم ہے۔

Published: undefined

محمد سلیم نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طرف این آر سی ور شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہی ہیں اور دوسری طرف این آر پی اور ڈیٹنشن کیمپ سے متعلق ان کا موقف غیر واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ 2003میں پہلی مرتبہ واجپئی کے دور میں شہریت ترمیمی ایکٹ میں تبدیلی کی گئی تھی اور اسی وقت این آر سی کی شروعات ہوگئی تھی اس وقت ممتا بنرجی واجپئی کابینہ کا حصہ تھیں اور اس قانون کو ممتا بنرجی کی تائید بھی حاصل تھی۔جب کہ سی پی ایم شروع سے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ پر اپنا موقف پیش کرتی رہی ہے اور شروع سے ہی این آر سی کی مخالفت کرتی رہی ہے۔

Published: undefined

محمد سلیم نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے صاف طور پر کہا ہے کہ کیرالہ میں این آر پی پر کام نہیں کیا جائے گا جب کہ ممتا بنرجی نے صر ف این آر پی پر کام معطل کیا ہے۔مگر دودن قبل ہی تمام ضلع افسران کو جن گنا پر کام کرنے کیلئے ٹریننگ کی ہدایت دی گئی ہے۔جب کہ این آر پی این آر سی کی تمہید ہے اور اس میں کئی ایسے سوالات کیے گئے ہیں جسے دستیاب کرانا عام آدمی کیلئے مشکل ہے۔

Published: undefined

محمد سلیم نے کہا کہ جب سی پی ایم نے راجر ہاٹ میں مخالفت کی تو ہیڈکو دفتر کی جانب سے بیان جاری ہوا کہ راجر ہاٹ میں ڈیٹینشن کیمپ کیلئے زمین نہیں دی جائے گی۔جب کہ یہ اشتہار ممتا بنرجی اور چیف سیکریٹری کے دفتر کی جانب سے جاری ہونا چاہیے کہ بنگال میں کہیں بھی ڈیٹینشن کیمپ کیلئے زمین نہیں دی جائے گی مگر ممتا بنرجی ایسا نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ڈی ایم کے ایک نوٹس سے کسی بھی سرکاری عمارت کو ڈیٹینشن کیمپ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ریاست بھر میں تعمیر ہوئے کسان منڈی جو بند پڑے ہوئے ہیں کا سروے بھی اسی کام کیلئے کیاگیا ہے اور اس کو کسی بھی وقت ایک نوٹس پر ڈیٹینشن کیمپ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

محمد سلیم نے فیض احمد فیض کے نظم ”ہم دیکھیں گے“ کے خلاف کانپور آئی آئی ٹی کے ذریعہ جانچ کمیٹی تشکیل کیے جانے پر کہا کہ اس سے بڑھ کر بدبختی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ آئی آئی ٹی جیسا ادار ہ حکومت کی چاپلوسی میں لگاہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری اور شخصیت کسی ملک تک کیلئے محدود نہیں تھی بلکہ وہ زندگی بھر استعماریت اور مظلوموں کی لڑائی لڑی۔انہوں نے مارشل لا کے خلاف مقابلہ کیا۔بنگلہ دیش جاکر پاکستانیوں کے مظالم پر معافی مانگی۔آج ایسے شخص کے کلام کو ہند وستان مخالف اور ہندو مخالف کہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتہا پسند اور ہندوستان کے انتہا پسندوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔فیض نہ پاکستانی شدت پسندوں کو اور نہ ہی ہندوستانی شدت پسندوں کو بھائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined