قومی خبریں

’40 فیصد کمیشن والوں کو صرف 40 سیٹ دینا‘، کرناٹک میں عوام سے خطاب کے دوران راہل گاندھی کی اپیل

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جب ہم پارلیمنٹ میں بولتے ہیں تو ہمارا مائک بند کر دیا جاتا ہے، یہ ہم سے ڈرتے ہیں، کیونکہ ہم پارلیمنٹ میں سوال پوچھتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

راہل گاندھی، تصویر@INCIndia

 

کرناٹک اسمبلی انتخاب جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، سیاسی لیڈروں کا کرناٹک دورہ بھی تیز ہوتا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی قومی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریاست میں انتخابی مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ انتخابی تشہیر میں اب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔ آج انھوں نے کرناٹک کے بیدر ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر خوب حملے کیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج پورے ہندوستان میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ جمہوریت پر حملہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس ہندوستان میں نفرت اور تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کرناٹک انتخاب کے پیش نظر لوگوں سے وعدہ کیا کہ ریاست میں جو بھی وزیر اعلیٰ بنے گا، وہ پہلے دن ہی کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گا۔ حالانکہ اس دوران انھوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ہندوستان کے وزیر اعظم او بی سی کا بھلا نہیں چاہتے۔ 2011 میں یو پی اے حکومت کے دوران ذات پر مبنی مردم شماری ہوئی تھی، لیکن مودی حکومت نے اس مردم شماری کی رپورٹ کو جاری نہیں کیا۔ مردم شماری کی یہ رپورٹ سب کے سامنے آنی چاہیے۔‘‘ انھوں نے ریزرویشن میں 50 فیصد کیپ کو ہٹا دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Published: undefined

اس دوران راہل گاندھی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کو بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں تاکہ کرناٹک اسمبلی انتخاب میں پارٹی کم از کم 150 سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں 40 فیصد کمیشن والی حکومت کو ہٹانا ہے اور 40 فیصد کمیشن والوں کو 40 سیٹ ہی دینی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب ہم پارلیمنٹ میں بولتے ہیں تو ہمارا مائک بند کر دیا جاتا ہے۔ یہ ہم سے ڈرتے ہیں، کیونکہ ہم پارلیمنٹ میں سوال پوچھتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پی ایم مودی اور گوتم اڈانی کے رشتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس اڈانی جیسے لوگوں کو فائدہ نہیں دیتی ہے۔ یہ مناسب نہیں کہ ملک کا پورا پیسہ ایک آدمی کو دے دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے 15 لاکھ کا وعدہ کیا تھا، ان کے جیسا جھوٹا وعدہ کانگریس نہیں کرتی ہے۔ کرناٹک انتخاب میں جو ہم بولیں گے، وہ چیزیں پہلی کابینہ میٹنگ میں کریں گے۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہم لوگ ارب پتی کے لیے وعدہ نہیں کرتے ہیں، کانگریس عوام کے لیے وعدہ کرتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined