قومی خبریں

غازی آباد پٹائی معاملہ: ’تعویذ کی وجہ سے بیوی کے حمل میں ہی بچہ مر گیا، اس لیے بزرگ کو پیٹا‘

پولیس نے جمعہ کے روز ڈاسنا جیل میں بند پرویش گوجر کا بیان درج کیا جس میں اس نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ وہ بہت غصے میں تھا اور اسی لیے بزرگ شخص کی پٹائی کی۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

غازی آباد واقع لونی علاقہ میں بزرگ عبدالصمد کی پٹائی کے وائرل ویڈیو سے مذہبی منافرت والا جو پیغام عام ہوا تھا، اب اس میں تعویذ-گنڈوں اور رنجش کی بات ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ غازی آباد پولیس نے پہلے ہی اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس ویڈیو کے ذریعہ مذہبی اینگل دینے کی کوشش کی گئی ہے، جب کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ اب اس واقعہ کے ایک اہم ملزم پرویش گوجر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ کافی غصے میں تھا کیونکہ اسے لگتا تھا کہ عبدالصمد کے ذریعہ دئے گئے تعویذ کی وجہ سے ہی اس کی بیوی کے حمل میں پرورش پا رہے چھ مہینے کے بچہ کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

یو پی پولیس کے تحقیقاتی افسر نے جمعہ کے روز ڈاسنا جیل میں بند پرویش گوجر کا بیان درج کیا جس میں اس نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ بہت غصے میں تھا اور اسی لیے بزرگ شخص کی پٹائی کی۔ بزرگ کی داڑھی کاٹے جانے سے متعلق پرویش نے بتایا کہ یہ کام کلّو نے کیا تھا کیونکہ وہ بھی بہت غصے میں تھا۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت وہاں پر کئی لوگ موجود تھے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ پرویش گوجر رنگداری کے ایک دیگر معاملے میں ڈاسنا جیل میں بند ہے اس لیے اس سے جیل میں ہی پوچھ تاچھ کی گئی۔ بیان درج کرنے کے بعد اب پولیس پرویش کو ریمانڈ میں لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس پورے معاملے میں ایک دن قبل پولیس نے چار مزید ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ جمعہ کو ان سبھی کو پولیس نے عدات کے سامنے پیش کیا، حالانکہ عدالت نے چاروں کو ضمانت دے دی ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں مجموعی طور پر 9 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سے 8 کو ضمانت مل چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined