قومی خبریں

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 305 نئے معاملے ، 44 کی موت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے خلاف 48،022 افراد کو ٹیکے لگائے گئے جس میں 25،537 کو پہلی خوراک اور 22،485 کو دوسری خوراک دی گئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی کل کورونا وائرس انفیکشن کے 305 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور مزید 44 مریض اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
صحت بلٹین میں جمعرات کی شام یہ اطلاع دی گئی۔ بلیٹن کے مطابق قومی دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح کل کے مقابلہ میں 0.41 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح بھی 1.73 فیصد ہوگئی ہے۔ دہلی میں کورونا کے 305 نئے کیسز کی آمد کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،30،433 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 24،748 ہوگئی۔

Published: undefined

اس سے قبل 22 اپریل کو ، دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ، انفیکشن کی شرح سب سے زیادہ 36 فیصد تھی۔ دہلی میں آج 560 مزید مریض کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں ، فعال کیسوں کی تعداد کم ہوکر 4212 رہ گئی ہے۔

Published: undefined

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 75،133 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا جن میں سے 53،266 آر ٹی پی سی آر تھے اور 21،867 افراد کوریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا۔

Published: undefined

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، دارالحکومت کے اسپتالوں میں کووڈ بیڈ کی دستیابی 21،806 ہے ، جبکہ وقف کووڈ کیئر سنٹرز میں بستروں کی تعداد 6197 اور وقف ہیلتھ کیئر سنٹرز میں بستروں کی تعداد 531 ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اپریل میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران ، دارالحکومت میں بیڈ کی دستیابی کئی دنوں سے پانچ چھ فیصد رہی تھی۔

Published: undefined

دریں اثنا ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے خلاف 48،022 افراد کو ٹیکے لگائے گئے جس میں 25،537 کو پہلی خوراک اور 22،485 کو دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک 58،29،167 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اس وقت دارالحکومت میں 1369 کورونا مریض گھریلوگوشہ تنہائی میں ہیں اور ممنوعہ علاقوں کی تعداد 10 ہزار سے گھٹ کر 9547 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ