ایس آئی آر: اتر پردیش میں 2.89 کروڑ نام حذف، 14 دنوں میں محض 2 لاکھ ووٹرس جوڑے گئے، 31 دسمبر کو شائع ہوگی لسٹ
اتر پردیش میں فارم بھرنے کی مدت کار 26 دسمبر 2025 تک بڑھائی گئی تھی۔ اس سے قبل یہ مدت کار 11 دسمبر تک تھی اور ڈرافٹ ووٹر لسٹ 16 دسمبر کو جاری ہونی تھی۔ اب ڈرافٹ ووٹر لسٹ 31 دسمبر کو جاری ہوگی۔

اتر پردیش میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 2.89 کروڑ لوگوں کے نام ایس آئی آر میں حذف ہو گئے ہیں۔ ریاست میں فارم بھرنے کی مدت کار میں 14 دنوں کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ کوئی ووٹر چھوٹنے نہ پائے، لیکن گزشتہ 14 دنوں میں محض 2 لاکھ نئے نام جڑنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایس آئی آر سے متعلق تاریخوں میں مزید کسی توسیع کی گنجائش نہیں ہے۔ 31 دسمبر کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کیا جائے گا۔ اس کے بعد ایس آئی آر کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں اعتراضات داخل کیے جائیں گے، اور پھر مقررہ مدت میں حتمی ووٹر لسٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ تقریباً 30 فیصد نام لکھنؤ اور غازی آباد میں حذف ہوئے ہیں۔ فارم بھرنے کی مدت 26 دسمبر کی شب 12 بجے تک ہے، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ چند گھنٹوں میں لاکھوں فارم جمع ہو جائیں۔
واضح رہے کہ اتر پردیش میں فارم بھرنے کی مدت کار 26 دسمبر 2025 تک بڑھائی گئی تھی۔ اس سے قبل یہ مدت کار 11 دسمبر تک تھی اور ڈرافٹ ووٹر لسٹ 16 دسمبر کو جاری ہونی تھی۔ اب ڈرافٹ ووٹر لسٹ 31 دسمبر کو جاری ہوگی۔ دعوے اور اعتراضات حاصل کرنے کی مدت 31 دسمبر 2025 سے 30 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ 31 دسمبر 2025 سے 21 فروری 2026 تک بھرے گئے فارم پر فیصلہ لیا جائے گا اور دعووں و اعتراضات کو نمٹایا جائے گا۔ اتر پردیش کی ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت اب 28 فروری 2026 کو ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔