قومی خبریں

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 348529 نئے کیسز، ریکارڈ 4200 اموات

ورلڈو میٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 348,529 نئے کیسز سامنےآئے ہیں اور اس وبا سے4200 اموات درج ہوئی ہیں۔

اسپتال سے تھیک ہو کر جاتے ہوئے مریض
اسپتال سے تھیک ہو کر جاتے ہوئے مریض یو این آئی

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) کی رفتاردھیمی پڑنے اور اس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کم ہو کر37،15،221 رہے گئے ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،03،756 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 066 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: 12 May 2021, 4:42 AM IST

ورلڈو میٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 348,529 نئے کیسز سامنےآئے ہیں اور اس وبا سے4200 اموات درج ہوئی ہیں۔

Published: 12 May 2021, 4:42 AM IST

ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37،15،221 ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 4200 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،49،992 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 16.16 فیصد ہوگئی ہے ،وہیں شرح اموات اب ابھی 1.09 فیصد ہے۔

Published: 12 May 2021, 4:42 AM IST

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 24920 کم ہو کر 5،93،150 ہوگئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 61،607 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ، 69،425 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 549 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 76،398 ہوگئی ہے ۔

Published: 12 May 2021, 4:42 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 May 2021, 4:42 AM IST